
سماء نیوز پروپیگنڈہ ٹول بن کر پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ تیار کرنے میں مصروف ہو گیا، کینیڈا اور برطانیہ میں کئی ماہ قبل ہونے والے احتجاج کے کلپ اٹھا کر انہیں ملا کر یہ ثابت کرنے لگا کہ بھارتی شہری بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
سماء نیوز کے پروپیگنڈے کو اے آر وائی نیوز کے برطانیہ کے رپورٹر فرید احمد قریشی نے بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ نجی چینل جس ویڈیو کی بنیاد پر جھوٹی خبر نشر کر رہا ہے یہ 17 اپریل کو لندن کے علاقے ہائیڈپارک میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1586861975576797184
اس ویڈیو میں ایک بھارتی نوجوان محمد زبیر عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتا ہے اور اس موقع پر احتجاجی شرکا سے تقریر بھی کرتا ہے۔ فرید قریشی نے بتایا کہ اس کلپ کا پہلا حصہ کینیڈا میں ہونے والے ایک پرانے احتجاج کا کلپ ہے جس میں عقب میں کینیڈا کا پرچم بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1586865119635668993
اس ویڈیو میں بھارتی پرچم بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ فرید قریشی نے ایک پورے تھریڈ کے ذریعے بتایا کہ نہ صرف پاکستانی بلکہ دوسرے ممالک اور قومیت سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی بلا امتیاز عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1586867204871655433
نجی چینل کے برطانوی نمائندے نے کہا کہ افریقی لوگ بھی عمران خان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ نہ صرف افریقی بلکہ انگریز بھی سابق وزیراعظم کے ایجنڈے کو پسند کرتے ہیں۔ تو اس پر کیا سماء یہ کہے گا کہ پی ٹی آئی اور برطانوی لابی ایک پیج پر ہے؟ اور اگر کوئی افغان ان کا ساتھ دے گا تو اس کے مطلب یہ سمجھا جائے گا کہ افغان لابی عمران خان کے پیچھے ہے؟
https://twitter.com/x/status/1586867628919881728
https://twitter.com/x/status/1586869829696380928
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2smaafactcheck.jpg