سلیم صافی کی جنرل فیض حمید کی بیٹی کی شادی میں شرکت،سوشل میڈیاپردلچسپ تبصرے

11Safi%20faiz.jpg

منافق کا فیصلہ بعد میں کریں پہلے 2 منٹ کی خاموشی ان لوگوں کے لیے جو فیض حمید کو آسمان پر بٹھائے پھرتے تھے!: سوشل میڈیا صارف

معروف یوٹیوبر عدیل راجہ نے سینئر صحافی وتجزیہ نگار سلیم صافی کی سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدسے ان کی بیٹی کی شادی پر شرکت کے موقع پر مصافحہ کرتے تصویر شیئر کردی جو وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا صارفین تصویر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

عدیل راجہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: سلیم صافی جنرل فیض حمید کی بیٹی کی شادی پر! صافی نے درجنوں کالم فیض حمید کے خلاف لکھے ہونگے! اب سمجھ میں یہ نہیں آرہا کہ دونوں میں سے بڑا منافق کون ہے؟

https://twitter.com/x/status/1611711149476552704
ایک سوشل میڈیا صارف سالار سلطان زئی نے تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: کسی بھی جرم کی کامیابی کیلئے ایک بہترین ولن اور بہترین ہیرو کی ضرورت ہوتی ہے! عدیل راجہ کے مطابق جنرل باجوہ اور فیض حمید ایک ہی ٹیم میں بیڈ اور گڈ پولیس کے کرداروں میں موجود تھے! سلیم صافی کو جنرل باجوہ کے اہم مشیروں میں سے ایک جانا جاتا ہے!

https://twitter.com/x/status/1611730064416145418
ایک صارف سبحان خان نے لکھا کہ: مقصد صرف ایک ہی ہے کہ عوام کو مصروف رکھو اور لوٹ مار مچاتے رہو!

https://twitter.com/x/status/1611729887278014465
ایک صارف شیما افضل نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: منافق کا فیصلہ بعد میں کریں پہلے 2 منٹ کی خاموشی ان لوگوں کے لیے جو فیض حمید کو آسمان پر بٹھائے پھرتے تھے!

https://twitter.com/x/status/1611723524103618560
ایک صارف آصف خٹک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ:یہ سلیم لفافی، فیض حمید کی بیٹی کی شادی پر! سب سے زیادہ بکواس بھی سلیم صافی نے فیض حمید پر اپنے کالم، ٹی وی پروگراموں میں کی ہے اور آج دیکھو کیسے گلے مل رہے ہیں! پتہ چلا پاکستانیو! غدار جرنیل اور صحافی اندر سے ایک ہیں!

https://twitter.com/x/status/1611724947243540480
ایک صارف ڈاکٹر فاطمہ نے ردعمل میں سینئر صحافی سلیم صافی کے پروگرام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: پہلی تصویر میں سلیم صافی جنرل فیض حمید کی بیٹی کی شادی میں شریک ہے! اَب دوسری ویڈیو ملاحظہ کریں جہاں سلیم صافی جنرل فیض پر شدید قسم کے الزامات لگا رہا ہے!!اَب سوچیں کہ جنرل فیض منافق ہے، سلیم صافی منافق ہے یا دونوں!!

https://twitter.com/x/status/1611731457105399808
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Don’t trust these —— Phouji​

Pakistan ki tabahi kay zamadar hein yeh Bharway 😡

 

Back
Top