
سینیئر صحافی سلیم صافی نے رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، تنقیدی ٹویٹ میں لکھا کہ گل صاحب،آپ پاکستان میں نئے ہیں،آپ امریکیوں کی نوکری کرتے ہوئے انکے کلچراور پروٹوکول کےعادی ہوئےہیں،شہید کی تدفین کےلئےفوج کےافسران کی کمیٹی قائم تھی کیا ان میں سے کسی اعلی افسر نےعمران کااستقبال کیا؟ سابق وزیراعظم ہونےکےناطےکیاعلاقےکے جی او سی یا اعلی افسر نےعمران خان کوپروٹوکول دیا؟
https://twitter.com/x/status/1556219120345141248
رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ سلیم صافی اور ان سے ایسی خبریں لگوانے والے شیطان بے شرمی کے اعلی مقام پر ہیں، جب میں نے کوآرڈینیشن کے لئے شہید جنرل سرفراز کے بیٹے کیپٹن احمد سے فون پر بات کی تو ایسی اپنائیت تھی آواز میں جیسے دو بھائی بات کر رہے ہوں،شہدا کے خاندان نے اس طرح خان صاحب کا احترام کیا جیسے کوئی اپنا ہو
https://twitter.com/x/status/1556203642830655491
شہباز گل نے مزید کہا کہ رہی بات نئے ہونے کی تو زندگی کے پہلے 30 سال یہیں اسی مٹی میں پلا بڑا،پھر امریکہ میں پڑھایا، لیکن جب آپ جیسی بیماریوں کو پاکستان میں پلتے بڑھتے دیکھا فیصلہ کیا ایسی بیماریوں کا علاج خود آ کر کروں،آپکی فکری بیماری لاعلاج ہے آپ نے اپنی حرکتیں جاری رکھنی ہیں اور میں نے آپکا علاج۔
https://twitter.com/x/status/1556229069339086853
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہاں یہ درست ہے کہ میں امریکیوں کا استاد رہا ہوں۔ اور ایسی یونیورسٹی میں استاد رہا ہوں جہاں آپ جیسا نالائق گھسنے کا بھی نہیں سوچ سکتا،ہمارے کلچر میں جب کوئی وفات پاتا ہے تو آپ اس کے دفتر کی کمیٹی سے افسوس نہیں کرتے اس کے گھر کےافراد کو گلے لگاتے ہیں،پُرسا دیتے ہیں،وہی ہم نے کیا
https://twitter.com/x/status/1556229065400614912
تم اور تمہارے موجودہ جادو ٹونےوالے آقا اسلامی اور پاکستانی روایات سےآشنا ہی نہیں ہو۔ کیپٹن احمد،شہیدکابیٹاہے۔ایک بیٹا باپ کی تعزیت کےلئے آنے والےکو منع نہیں کرسکتا۔شہید کے جنازے اور تعزیت کی کوآرڈینیشن کےلئے ٹوسٹار جنرل مقرر ہے۔پھر سابق وزیراعظم کیوں چوروں کی طرح گیا اور تم نے چوری چھپے ویڈیو بنا دی۔
https://twitter.com/x/status/1556238608427802624
کس قدر بے شرم قسم کے انسان ہیں آپ۔ شہید کے جنازے اور فاتحہ پر سیاست کر رہے ہیں۔ آپ وہ بدبودار گٹر ہیں جس میں سوائے بدبو کچھ نہیں پاکستان کی فوج کا ہر سپاہی اور آفیسر خان کا بیٹا اور بھائی ہے۔ان کے خاندانوں سے ملنے کے لئے کسی کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ ہمارے اپنے خاندان ہیں
https://twitter.com/x/status/1556274287740436481
شہباز گل اور سلیم صافی کی جانب سے ٹویٹر پر سخت پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1556232880287784960
https://twitter.com/x/status/1556276317167173637
https://twitter.com/x/status/1556322878265495552
https://twitter.com/x/status/1556328420711116800
https://twitter.com/x/status/1556329589584334848
https://twitter.com/x/status/1556291130521751559
https://twitter.com/x/status/1556332399537127425
https://twitter.com/x/status/1556334080735731712
Last edited by a moderator: