
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک میوزک کانسرٹ منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، کانسرٹ میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بھی جلوہ گر ہوئے۔
بین الاقومی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ دبنگ خان ، شلپا سیٹھی سمیت متعدد بالی ووڈ کے اسٹارز نے گزشتہ رات اس میوزک کانسرٹ میں پرفارم کیا اور ہزاروں افراد سے داد وصول کی، اسٹارز نے کانسرٹ میں مختلف گانوں پر ڈانس کیا اور لوگوں کو انٹرٹین کیا۔
https://twitter.com/x/status/1469406287200804868
https://twitter.com/x/status/1469601319975534597
اس موقع پر دبنگ خان نے کانسرٹ میں شریک افراد سے بات کی اور کہا کہ سعودی عرب میں ایسےپروگرامز اب ہوتے رہیں گے سب خوش رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔
https://twitter.com/x/status/1469388185956499468
https://twitter.com/x/status/1469524765262036992
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں رہنے والے سب ایک دوسرے سے پیار و محبت سے رہیں اور محنت سے کام کریں ، آپ سے جلد اگلی ملاقات ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1469584917235335169
یادرہے کہ سلمان خان، شلپا سیٹھی سمیت دیگر فنکار گزشتہ روز ریاض پہنچے تھے اور انہوں نے ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا تھا ، بالی ووڈ اسٹارز کو گزشتہ رات ریاض کے مشہور تفریحی و سیاحتی مقام بلیوارڈ ریاض سٹی میں منعقد ہونے والے کانسرٹ کیلئے سعودی عرب بلایا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7salmaksa.jpg