سقوط ڈھاکہ سے پانچ دن پہلے جنرل نیازی کی بڑھکیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
جس ملک میں ملک توڑنے والے جرنیلوں اور سیاست دانوں کو آج تک سزا نہیں ہوئی وہاں احتساب کی بات بھی کرنا بیکار ہے
کیوں نہیں ہوئی - بھٹو پھانسی نہیں چڑھا ؟ ایک وزیر اعظم کو گرفتار کر کے مارشل لاء لگایا گیا - اس پر مقدمہ چلا کر اسے پھانسی پر ٹانگا گیا - یہی منصوبہ نواز شریف کے لئے بھی تھا جب دو تہائی اکثریت والے وزیر اعظم کو ہٹا کر اس پر طیارہ سازش کیس میں پھانسی کا پلان تھا - پچھلی بار تو امریکہ بھی پھانسی کے حق میں تھا تو سعودیہ اور دیگر عرب ملک جو بھٹو کے ساتھ تھے اسے نہ بچا سکے - نواز کی بار جدید زمانہ تھا ، امریکہ اور سعودی عرب نے پہلے تو پھانسی سے بچایا اور عمر قید تک لے آئے - ایک سال نواز جیل میں رہا تو بات عمر قید سے بیرون ملک دس سال کے لئے ملک بدری پر ختم ہوئی جس میں سعودی عرب کا مرکزی کردار تھا - سیاست دان کس کھیت کی مولی ہیں جب چاہیں طاقتور حلقے انہیں جیل میں ڈال دیں اور جب اپنی باری آئے تو غداری کے مقدمے میں سزائے موت کے لئے ہونے والے کیس میں صاحب بہادر ایک پیشی کے لئے بھی پیش ہونا اپنی توہین تصور کریں -
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
بھٹو پھانسی نہیں چڑھا ؟
اپنی فیڈرل سیکورٹی فورس کے ذریعہ سیاسی مخالفین قتل کروانے کے جرم میں پھانسی ہوئی تھی۔ ملک توڑنے کے جرم پر جرنیلوں سمت این آر او لے اڑا
https://twitter.com/x/status/1064808488273010688
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
یہی منصوبہ نواز شریف کے لئے بھی تھا جب دو تہائی اکثریت والے وزیر اعظم کو ہٹا کر اس پر طیارہ سازش کیس میں پھانسی کا پلان تھا -
مشرف کے جہاز کو نہ اترنے کا حکم دیکر وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف کیساتھ ساتھ کئی سو سواریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی۔ اس پر پھانسی بنتی تھی لیکن سعودیوں نے این آر او دلوا دیا
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
جب اپنی باری آئے تو غداری کے مقدمے میں سزائے موت کے لئے ہونے والے کیس میں صاحب بہادر ایک پیشی کے لئے بھی پیش ہونا اپنی توہین تصور کریں
مشرف پر آئین سے غداری کیس نواز شریف حکومت نے کیا اور پھر اسی حکومت نے دوران مقدمہ اسے این آر او دے کر ملک سے باہر بھجوا دیا۔ بیوقوف کسی اور کو جاکر بناؤ
 

aneeskhan

Prime Minister (20k+ posts)
USA n India will never attack Pakistan, will not waste their bullets .
As per new research just appoint Punjabi’s on top slot n get the desired results of total destruction without any bullet waste.
Exactly they are enjoying that situation in Pakistan.
 

Back
Top