
سعودی عرب میں 5 فیصد مردوں پر بیویوں کی جانب سے تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف سعودی عرب میں گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے، کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حمید الشایجی نے کہا ہے کہ ایک کیس ایسا بھی موجود ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک بیوی نے اپنے شوہر کو بجلی کی تار سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بیشتر کیسز میں شوہر کی عمر بیوی سے زیادہ ہوتی ہے، جب وہ بوڑھا ہوتا ہے تو اس کی جوان بیوی گھریلو تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔
بعض حالات ایسے بھی ہیں جن میں شوہر بڑھاپے کی وجہ سے یا کسی بیماری کی وجہ سے معذور ہوجاتا ہے تو اسے بیوی کی طرف سے تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا بنیادی کام خاندان میں پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنا اور مفید مشورے دینا ہے۔
کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ گھریلو مسائل کے حل کے لیے رابطہ کرنے والوں میں 90 فیصد خواتین شامل ہیں جو خاندان کو بچانے کی زیادہ فکر کرتی ہیں‘۔
انتہائی سنگین حالات میں شوہروں کو بجلی کی تاروں سے باندھ کر مارا گیا۔ بیویوں کی طرف سے شوہروں کو انتہائی تشدد اور جسمانی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/NFE1zFg.jpg