سعودی عرب سے موخرادائیگی پر تیل کی سہولت دوبارہ شروع نہ ہوسکی

muah1i1h1h2i1.jpg


سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی متعدد درخواستوں کے باوجود موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کی سہولت دوبارہ شروع نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں غیر ملکی قرضوں کی شکل میں حاصل کردہ رقوم کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں

جموعی طور پر پاکستان نے دس ماہ میں 7اعشاریہ 14 ارب کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے،اس رقم میں آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی انتظام ایس بی اے پروگرام کے تحت حاصل کردہ 3 ارب ڈالر کا قرض شامل نہیں ہے، اگر اس رقم کو بھی شامل کیا جائے تو کل ادائیگی 10اعشاریہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ جائے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک ماہانہ رپورٹ میں وزارت خزانہ نے مارک اپ کی شرح میں اضافے کی وجہ سے اخراجات کے دباؤ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارک اپ ادائیگیوں میں اضافے کے باعث اخراجات پر خاصا دباؤ بڑھ رہا ہے، تاہم اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے حکومت نے حکمت عملی اپنائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی متعدد درخواستوں کے باوجود سعودی عرب کی جانب سے موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کی سہولت دوبارہ شروع نہیں کی ہے اپریل 2024 میں پاکستان نے اسلامی ترقیاتی بینک کی آئی ٹی ایف سی سہولت سے مستفید ہوتے ہوئے 100 ملین ڈالر کے تیل کی سہولت حاصل کی ہے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

ہذیان کے اس مریض نے شہزادے کے ہاتھ پاؤں بھی چوم لیے، گوڈے گٹے بھی پکڑ لیے، تلوے بھی چاٹ لیے، دیگر نعمتوں پر بھی طبع آزمائی کر لی، اب شہزادے کے جسم کا کوئی حصہ رہ تو نہیں گیا جسکی احترام سے کورنش بجا لانی ہے؟؟ لیکن یہ سب کچھ کر لینے کے بعد بھی شہزادے ہوراں پیسے تے تیل فیر وی نئیں دینا
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Normally defer payment per oil hamesha mil hi jata tha. ab tu ye bhi nahi bil saktay kay Imran Khan ki wajah se KSA naraaz hogaya.



ہذیان کے اس مریض نے شہزادے کے ہاتھ پاؤں بھی چوم لیے، گوڈے گٹے بھی پکڑ لیے، تلوے بھی چاٹ لیے، دیگر نعمتوں پر بھی طبع آزمائی کر لی، اب شہزادے کے جسم کا کوئی حصہ رہ تو نہیں گیا جسکی احترام سے کورنش بجا لانی ہے؟؟ لیکن یہ سب کچھ کر لینے کے بعد بھی شہزادے ہوراں پیسے تے تیل فیر وی نئیں دینا
 

Back
Top