
سابق وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبرنے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کے ایک بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "شہزادا کبر تو نہیں بھاگا"۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ مخالفین سے جیلیں بھرنے والا شہزاد اکبر بھاگ گیا، پنجاب حکومت کی ڈی فیکٹو سابقہ خاتون اول کی لیڈی فرنٹ ویمن بھاگ گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کوروڈ رولرکیطرح استعمال کرنیوالے ڈر کیوں رہے ہیں، بقول پی ٹی آئی گینگ انہوں نے کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا، دوسروں کوچوہے کہنے والوں کےخود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتاہے۔
https://twitter.com/x/status/1521011858790096898
خواجہ سعد رفیق نے اس بیان میں اپنے تذکرے کو دیکھ کر سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر سے رہا نہ گیا اور انہوں نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ"شہزاد اکبر تو نہیں بھاگا"۔
https://twitter.com/x/status/1521104722756878338
شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ البتہ جتنی منتیں اور ترلے سعد رفیق نے عمران خان سے کیے ان کا گواہ محمد معظم علی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ شرم و حیا ہوتی ہے، ہمت ہے تو اس سے پوچھ لو، ویسے سعد رفیق صاحب آپ بھی بہت بہتر جانتے ہیں آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا ہمت ہے تو براہ راست انہیں مخاطب کریں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9saadrafiqshahzadakbar.jpg