
سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقے گلستان بلدیہ میں سستا آٹا خریدنے کا خواہش مند مزدور بھگدڑ مچنے اور لوگوں کے نیچے دبنے سے 9بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا جبکہ نوابشاہ میں بچی سمیت تین خواتین ہجوم کے پیروں تلے دب گئیں۔
محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے میرپور خاص کے علاقے گلستان بلدیہ میں سرکاری نرخ پر سستا آٹا ٹرک پر فروخت کیا جارہا تھا، جس کے حصول کے لیے شہری بڑی تعداد میں باہر نکلے۔
خواتین اور نوجوانوں نے ٹرک پر چڑھ کر آٹا حاصل کرنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے ٹرک چلا دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زمین پر گرے اور پھر وہاں بدنظمی ہوئی اور کئی لوگ نیچے گر گئے جس کے نتیجے میں 8 بچوں کا باپ اور مزدور ’ہرسنگھ کوہلی‘ لوگوں کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔
متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے لاش کے ساتھ میرپور پریس کلب پر احتجاج کیا اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی اور انصاف کا مطالبہ کیا اور محکمہ خوراک اور ملز مالکان پر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
صحافی عارف حمید بھٹی نے تبصرہ کیا کہ 70 فیصد پاکستان زرعی ملک ہے مگر سستا آٹا خریدنےکی کوشش میں 8 بچوں کا باپ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔۔۔ ذمہ دار کون؟
https://twitter.com/x/status/1611763808950706176
حلیم عادل شیخ نے تبصرہ کیا کہ سستا آٹا لینے کیلئے جان دینی پڑتی ہے ۔ غریب عوام جائیں تو جائیں کہاں
https://twitter.com/x/status/1611694476455542787
مغیث علی نے لکھا کہ میر پور خاص میں ایک شہری سستا آٹا لینے کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔یا اللہ رحم کر،ایک طرف عیاش حکمران تو دوسری جانب غریب عوام
https://twitter.com/x/status/1611698680674779138
نعیم اکرم نے صحافی طارق متین کا ایک کلپ شئیر کرتے ہوئےلکھا کہ اس ملک میں کل ہم نےدیکھا کہ ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم جنرل فیض کی بیٹی کی شادی بڑے دھوم دھام سےمنائی گئی جس میں ملک کی نامور شخصیات دوست دشمن سب مل کرخوش گپیوں میں مصروف تھےوہی دوسری جانب سندھ میں ایک غریب پاکستانی باپ اپنی 6 بچیوں کیلئے سستاآٹا لیتےہوئےبھگڈر میں مرگیا
https://twitter.com/x/status/1611904565972185090
فیضان خان کا کہنا تھا کہ بھٹو کے سندھ کی حالت یہ ہے کہ سستے آٹے کے حصول کے لیے شہر شہر کے عوام دست و گریباں ہیں اور میرپور خاص میں تو 8 بچوں کا باپ جان کی بازی ہار گیا مگر سستا آٹا حاصل نہ کر سکا۔ جئے بھٹو ۔ زندہ ہے بھٹو زندہ ہے ۔ ہر گھر سے بھٹو نکلے گا
https://twitter.com/x/status/1611718666898341890
ولید نیازی کا کہنا تھا کہ 8 بچوں کا باپ سستا آٹا لینے گیا ، بچوں کے پاس آٹا تو نہ پہنچا باپ کی لاش پہنچ گئی۔ انشاءاللہ، وہ وقت دور نہی جب ان چور،لٹیرے اور امپورٹڈ حکمرانوں کو عوام اپنی آنکھوں سے نیست و نابود ہوتا دیکھے گی
https://twitter.com/x/status/1611729347441840128
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ سستا آٹا کے حُصول کی جدوجہد میں 6 بچیوں کا باپ غریب مزدور آج جان سے گیا! رجیم چینج حصہ داروں کو اللّہ پی ڈی ایم سمیت روز قیامت پیارے آقا خاتم الانبیاءصہ کی شفاعت سے محروم رکھے
https://twitter.com/x/status/1611937147048660994
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/twii1i1121.jpg