سر پھرے کا سودا

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ویسے میرے خیال میں اس وقت کے چور اچکے ایم این اے کی بجائے جنرل مشرف جیسے محب الوطن کی کٹھ پتلی بننا بہتر تھا
نہ چھوڑے گی دامن کبھی مشتِ خاک
صبا ہم سے اڑ کر کدھر جائے گی؟

دیا دل تو اے داغؔ اندیشہ ہے کیا؟
گزرنی جو ہوگی، گزر جائے گی
جنرل مشرّف کا ساتھ دینے میں اسکی اپنی ساکھ کا نقصان ہوجاتا۔ یہ نواز شریف، بھٹو اور الطاف حسین کی طرح کا ہی لیڈر بنتا۔
 
There is only 1

ساکھ کا اچار ڈالنا ہے اگر بندہ کام ہی نہ کر پائے
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

ساکھ کا اچار ڈالنا ہے اگر بندہ کام ہی نہ کر پائے
شاہ جی، کام ہوتا رہتا ہے۔ صبح سے سورج کو دیکھنے کھڑے ہوجائیں، تو لگے کا کہ یہ تو اپنی جگہہ پر ہی ساکت ہے، لیکن شام تک وہ پورا افق پار کرکے مغرب میں پہنچ چکا ہوتا ہے۔

بہت ساری چیزیں اب قوم پر آشکار ہوچکی ہیں، جو پہلے نہیں ہوسکتی تھیں۔

اچھی نیّت والوں کو ہمّت نہیں ہارنی چاہیئے۔ وہ کیا کہتے ہیں کہ دیر ہے، اندھیر نہیں۔
ذرّہ نوازی ہوگی اگر یہ تھریڈ بھی ملاحظہ فرما لیجیئے، تو۔

کل تک جب میں یہ تھریڈ بنا رہا تھا تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ آج کوئی اس قسم کا ٹرینڈ نکل آئے گا۔
لیکن مجھے یہ امید تھی کہ قدرت اپنا رنگ کسی اور ہی ڈھنگ سے دکھائے گی۔
اب یہ کس نے سوچا تھا؟

Resilient

Minister (2k+ posts)
وہ تو سرپھرا ہے، توڑ بھی سکتا ہے اسمبلیاں، لیکن لگتا ہے کہ اسے معلوم ہے کہ جب تک اگلی حکومت کا انتخاب ہوگا، یہ معیشت کی ریل گاڑی کو پھر سے ریورس گئیر لگا کر دو اسٹیشن پیچھے چھوڑ آئینگے۔

اور اب ویسے بھی تین سال گزر چکے ہیں، اب یہ دو سال چخ چخ کر کے گزاریں گے ہی گزاریں گے، کیونکہ انکا خیال ہے کہ تب تک عمران خان کے کام ان کی مدّتِ حکومت میں پورے ہونگے اور یہ عوام کو دکھائیں گے کہ یہ دیکھو، یہ ہم نے کیا کمال کیا۔

لیکن میں پھر کہوں گا کہ اس بندے کی قسمت کی مجھے بھی سمجھ نہیں آتی۔ جب بجٹ اور مہنگائی پر گالیاں کھا رہا تھا، تب مودی نے سرجیکل اسٹرائیک کر دی، اور پھر جو اس کے ساتھ خان نے کیا، سرپھرے کا سودا ہی تو تھا۔ ہوا کیا؟ ایک مرتبہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کو بھی فخر سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کو مل گیا۔ یہ پھر سے مقبول ہوگیا۔

اب ڈالر واپسی پر چل پڑا۔ کچھ تو ان کی محنت ہے، لیکن اس سے زیادہ امریکہ کی ڈوبتی اکانومی کا کمال بھی ہے۔
لہٰذا مجھے نہیں اندازہ کہ قدرت اس بندے کو کہاں سے اور کونسا چانس پھر سے دے۔ لیکن ایک بات پکیّ ہے کہ یہ چینی چور اور لنڈے کے بھالو اگر آج نون لیگ یا پیپلز پارٹی میں جاکر بیٹح بھی جائیں، تو انکو تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ انکو سیاسی پناہ دینے والوں کا نقصان ہوجائے گا۔ لہٰذا اب انکو سمجھ نہیں آرہی کہ کس طرف جائیں، یہ سیاسی طور اچھوت بن جائیں گے۔

نظام کی تبدیلی والی بات درست ہے، اور لگتا بھی ہے کہ جیسے حالات چل رہے ہیں، آہستہ آہستہ قوم کی بھی اس سلسلے میں ذہن سازی ہوجائے گی کہ اس حلقے کی سیاست میں ایک اچھے بندے کو وزیر اعظم بنا بھی دو تب بھی، اسکو انھی نکمّے وزیروں کو ہی کسی نہ کسی جگہہ لگانا پڑتا ہے۔ مشیروں کے لیئے آئین اور قانون میں وہ جگہہ نہیں کہ وہ کوئی کام کھل کر کرسکیں۔

دیکھیں، اب ہوتا ہے کیا؟ لیکن یہ بتا دوں کہ سرپھرے کا سودا پکّا ہے، یہ نہیں چھوڑے گا انکو کسی صورت بھی۔ کچھ نہ کچھ رعایت یہ شائد لے ہی لیں، لیکن پھر بھی، حساب انکو دینا پڑے گا۔

کون سے کام عمران خان نے شروع کررکھے ہیں؟؟
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
تو جناب بناوٗ نہ عاصم باجوہ پہ نیب کا کیس۔ علیم خان اور علیمہ خان کو چھوڑا تھا کسی نے؟

اچھا فیر اے دسو کہ اگر اے شور شرابہ نہ وہ ہوندا، تے حکومت نوں کوئی فرق پیندا سی؟ راجے رہن دے یار، اس شور شرابے دی وجہ توں ماحول زیادہ خراب ہوریا اے۔ عمران خان نوں خالی حکومت نا چسکا ہوندا تے اس نے چپ کر کے بے جانا سی۔

یار کیا بات کرتے ہو- چھوڑا ہے نا پھوپھی حلیمہ کو -- کس نے انکوائری کی ہے کہ کتنے میں بندے کی آبی زمینیں بکیں اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ باہر سے آمدنی واپس نہ آے تو یہاں کاروبار پھر بھی چمکتا دھمکتا رھے --- اور سرکار تسی بناؤ نا نیب نہ کیس باجوے تے - عمران خان نے تے سامنے بٹھا شاباشی دیتی سی اور منتاں کتیا سن نہ چھوڑ میری ترجمانی - کے پے اکھنے او جناب ؟؟؟

جے منجی ڈٹھی تے ایناں تے ڈھیسی، جے پرّتی گئی تے ایناں دے ماں پیو تےپرّتی ویسی۔
????

نواز شریف کو تو اس کی قسمت کے ساتھ پنامہ پیپرز لے کر بیٹھ گئے۔ عمران کو ایسا کوئی خطرہ نہیں۔ اسی لیئے شیخ رشید خود کہتا ہے کہ یہ سب اکٹھے بھی ہوجائیں تب بھی عمران خان ان کے پکڑ میں آنے والی چیز نہیں۔

One Khatra is the criminal silence on 20 billion Rs distributed amongst the stockbrokers. And what exactly it takes to make a case in Pakistan You dont need incriminating proofs. IK and you people know much better than anyone else can. I dont think you should be so confident.

خدا کا نام لے راجے، کشمیر پر کوئی خاص بات نہیں ہوئی سعودیہ میں، نہ وہ اس مسئلے میں خود آتے ہیں۔ ان کے لیئے امریکہ مائی باپ بھارت اور پاکستان دونوں سے زیادہ اہم ہے اور اریکہ کا افغانستان سے انخلاء اس وقت امریکہ کی بھی ترجیحات میں ہے۔ انھوں نے زیادہ بات اسی پر کی ہے تب ہی واپسی پر چیف صاحب دوڑے دوڑے کابل پہنچے تھے۔

میں صرف خدشے نا اظہار کیتا سی - جناب جملے نا آغاز "مجھے تو لگتا ہے" نال کیتی اے
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

شاہ جی، کام ہوتا رہتا ہے۔ صبح سے سورج کو دیکھنے کھڑے ہوجائیں، تو لگے کا کہ یہ تو اپنی جگہہ پر ہی ساکت ہے، لیکن شام تک وہ پورا افق پار کرکے مغرب میں پہنچ چکا ہوتا ہے۔

بہت ساری چیزیں اب قوم پر آشکار ہوچکی ہیں، جو پہلے نہیں ہوسکتی تھیں۔

اچھی نیّت والوں کو ہمّت نہیں ہارنی چاہیئے۔ وہ کیا کہتے ہیں کہ دیر ہے، اندھیر نہیں۔
ذرّہ نوازی ہوگی اگر یہ تھریڈ بھی ملاحظہ فرما لیجیئے، تو۔

صرف اچھی نیت ہونا کافی نہیں ، حاکم کے لئے بلا کا زہین ہونا بھی ضروری ہے
اتنا زہین کہ لوگ سسپنس فل فلمیں ڈرامے بھول جایئں
. . . .
خیر ، دنیا امید پر قائم ہے

کل تک جب میں یہ تھریڈ بنا رہا تھا تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ آج کوئی اس قسم کا ٹرینڈ نکل آئے گا۔
لیکن مجھے یہ امید تھی کہ قدرت اپنا رنگ کسی اور ہی ڈھنگ سے دکھائے گی۔
اب یہ کس نے سوچا تھا؟

میں کچھ دنوں سے کم کم ہی آ رہا ہوں ، اس لئے مجھے ان باتوں کی سمجھ نہیں آئی
 
Truthstands

Minister (2k+ posts)
نہ چھوڑے گی دامن کبھی مشتِ خاک
صبا ہم سے اڑ کر کدھر جائے گی؟

دیا دل تو اے داغؔ اندیشہ ہے کیا؟
گزرنی جو ہوگی، گزر جائے گی
جنرل مشرّف کا ساتھ دینے میں اسکی اپنی ساکھ کا نقصان ہوجاتا۔ یہ نواز شریف، بھٹو اور الطاف حسین کی طرح کا ہی لیڈر بنتا۔

Sohail Shuja
جناب آپ نے کچھ اہم باتیں مس کر دی ہیں مثلاً خارجہ پالیسی میں صرف سر پھرے کی اللّٰہ نے مدد کی ہے، افغانستان سے فوجی انخلا کا معاہدہ جس پر امریکا نے طالبان کی شرائط پر دستخط کیے،
ایران کے لبلبے کو ٹھنڈا کیا، اوب ایران اور سعودیہ بات چیت پر آ گئے ہیں۔
ترکی سے میل کر آذربائیجان کی زمین کے مسئلہ ایسے موقعے پر حل کیا جب امریکا میں صدارتی انتخابات ہو رہے تھے۔
ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر یونائیٹڈ نیشن میں ایک روڈ میپ دیا۔ کسی نے چوں بھی نہیں کی۔
انڈیا نے امریکا کی جانب سے اشارہ ملنے کے بات خطے میں چوہدری بننے کے لئے حملے کیا،
سر پھرے نے کھلی دھمکی دی اور پھر حملہ کیا اور جب ساری دنیا تتے توے پر بیٹھی یہ سوچ رہی تھی کے کیا کریں، سر پھرے نے پائلٹ کو رہا کر دیا۔ انڈیا اور امریکا کا جانے سے پہلے چودری کا خواب چکنا چور کر دیا، اُپر سے ایک کے بجائے تین میزائل مارنے کی دھمکی بھی دی سر پھرے نے۔
امریکہ میں بیٹھ کر اُنکی ٹھوک بجا کر آیا ۔
ریکوڈیک کیس کا مسئلہ حل کروایا،
ترکی کی کمپنی جس نے نونی گونز سے مل کر لوٹنے کا پلان بنایا اُس سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا کیس سیٹل کیا۔
ترسیلات زر میں اضافہ کیا، روشن پاکستان اکاؤنٹ بنایا کشمیر کے معاملے پر مودی کی کتے والی کی ہوئی ہے، کرتار پور میں سکھوں کے ساتھ اور بُہت سارے کام ہیں لیکن صرف ان لوگوں کو نظر نہیں آتے جو خود غرضی کی عینک لگا کر دیکھتے ہیں۔ اور یہ سب پاکستان کے لئے کیا۔
ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں جانے سے بچایا، اُن تمام لوگوں کو اسکا شکریہ ادا کرنا چاہئے تھا جس کی وجہ سے اُنکے زیرِ زمین چھپائے پیسے کی دو ٹکے کی بھی اہمیت نہ رہتی۔
سر پھرے نے آئی ایم ایف کو میسیج بیھج دیا کے ہم اب مہنگائی کو قابو کریں گے
احساس پروگرام مکمل ہوتے ھی ہر گھر کو ڈائریکٹ سبسڈی دی جانے کا پروگرام کا اعلان آنے والے بجٹ میں متوقع ہے جس کا سروے جون میں مکمل ہو جائے گا۔
سر پھرے نے کوئ مافیا نہیں چھوڑا جسکو ڈانگ نہ پھیری ہو سب کھل کر سامنے آنے لگے ہیں کم سے کم مقابلہ آمنے سامنے تو شروع ہوا رہی بات ان بارشی مینڈکوں کی یہ ایک فنڈ کی مار ہیں انہوں نے اپنے ابو کو چند دن بعد چھوڑ کر اگلے گیارہ ماہ ہڈی چوسنی ہے۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
سر پھرے نے کوئ مافیا نہیں چھوڑا جسکو ڈانگ نہ پھیری ہو سب کھل کر سامنے آنے لگے ہیں کم سے کم مقابلہ آمنے سامنے تو شروع ہوا رہی بات ان بارشی مینڈکوں کی یہ ایک فنڈ کی مار ہیں انہوں نے اپنے ابو کو چند دن بعد چھوڑ کر اگلے گیارہ ماہ ہڈی چوسنی ہے۔
جی میں باقی باتوں کا ذکر ضرور کرتا، لیکن وہ فی الحال تھریڈ کا موضوع نہیں تھا، معیشت پر میں پہلے یہاں دو تھریڈ بنا چکا ہوں۔

لیکن یہ جو آخری پیرا آپ نے لکھا ہے، کیا بات ہے، خلاصہ کر کے رکھ دیا۔
یہ واقعی باقی گیارہ مہینے ہڈی ہی چوسنے کے موڈ میں ہیں۔

سر پھرے کا سودا کوئی چالاکی کا سودا نہیں ہوتا،بس صاف نیّت کا سودا ہوتا ہے۔ منزل لگتا ہے پھر اسے خود تلاش کرتی ہے۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

صرف اچھی نیت ہونا کافی نہیں ، حاکم کے لئے بلا کا زہین ہونا بھی ضروری ہے
اتنا زہین کہ لوگ سسپنس فل فلمیں ڈرامے بھول جایئں
. . . .
خیر ، دنیا امید پر قائم ہے

میں کچھ دنوں سے کم کم ہی آ رہا ہوں ، اس لئے مجھے ان باتوں کی سمجھ نہیں آئی
شاہ جی، میں آپ کی باتوں سے بلکل متفق ہوں۔ لیکن اب سوچنے پر مجبور ہوں کہ ہم شائد اپنی عقل کے حساب سے کاز اینڈ ایفیکٹ کی سچویشن میں ہی رہتے ہیں، اور ہمیشہ بہت ساری ایسی چیزوں کو بھول جاتے ہیں جو قدرت کے اسٹور میں پڑی ہوتی ہیں۔

مثلاً ہم ایک گھر بنانے کے لیئے اچھی جگہہ زمین لیتے ہیں، زنجینیئر، کاریگر، مشینری اور میٹیریئل تک بہت اچھا خریدتے ہیں، یہاں تک ہمارا دماغ کاز اینڈ ایفیکٹ کے تناظر میں ہی چلتا ہے۔ لیکن مکان کا کام شروع ہوتے کے ساتھ ہی اگر کرونا پھیل گیا، لاک ڈاوٗن لگ گیا، انجینیئر مر گیا، فیکٹری نے ریٹ بڑھا دیا، مزدوروں نے ہڑتال کردی، زلزلہ آگیا، بارشیں ضرورت سے زیادہ ہوگئیں۔۔۔۔۔۔ ان سب چیزوں کا ہم صرف اندازہ ہی کرسکتے ہیں، لیکن صحیح طور ان کو ناپ یا تول نہیں سکتے، تو اسلیئے یہ چیزیں کبھی ہمارے دماغ کے کاز اینڈ ایفیکٹ کے فارمولے میں نہیں آتیں۔

یہاں بھی جو کچھ ہورہا ہے، یقین کریں کہ قدرت کی طرف سے ہی ہورہاہے۔ ورنہ کاز اینڈ ایفیکٹ کا فارمولا یہی کہتا ہے کہ حکمران کو زیرک ہونا چاہیئے، قابل ہونا چاہیئے تاکہ کسی کی سازش کا شکار نہ ہو۔

مگر دوسری جانب اللہ کا اپنا ایک نظام ہے۔ ایک لاٹھی والے موسیٰؑ کے لیئے پانی راستہ چھوڑ دیتا ہے، اور دوسری طرف فرعون اپنی فوج سمیت اسی پانی میں ڈوب مرتا ہے۔

لیکن یہ مثال میں نے صرف سمجھانے کے لیئے دی ہے، خدانخواستہ میں عمران خان کی قلابیں وہاں نہیں ملا رہا، صرف اللہ کی قدرت کا نظام بتا رہا ہوں کہ معلوم نہیں ہوتا، کہاں سے کونسے اسباب مہیّا کردیتا ہے۔ ہاں، لیکن نیّت کا صاف ہونا اس کے لیئے شرط اوّلین ہے۔

ویسے ہی تو نہیں کہتے کہ اللہ مہربان تو گدھا پہلوان
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
یار کیا بات کرتے ہو- چھوڑا ہے نا پھوپھی حلیمہ کو -- کس نے انکوائری کی ہے کہ کتنے میں بندے کی آبی زمینیں بکیں اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ باہر سے آمدنی واپس نہ آے تو یہاں کاروبار پھر بھی چمکتا دھمکتا رھے --- اور سرکار تسی بناؤ نا نیب نہ کیس باجوے تے - عمران خان نے تے سامنے بٹھا شاباشی دیتی سی اور منتاں کتیا سن نہ چھوڑ میری ترجمانی - کے پے اکھنے او جناب ؟؟؟
راجے چھوڑ جانے دے کیا پوچھتا ہے یہاں کرپشن کی کہانی؟ کبھی حنیف عبّاسی کو بھی جیل ہوئی؟ رانا ثناء کا کیا بنا؟ بس سنتا جا اور سر دھنتا جا۔۔۔۔

سوچ میں کیوں پڑگیا؟

One Khatra is the criminal silence on 20 billion Rs distributed amongst the stockbrokers. And what exactly it takes to make a case in Pakistan You dont need incriminating proofs. IK and you people know much better than anyone else can. I dont think you should be so confident.
Now this is the very thing I am talking about. Under the umbrella of PTI, every tom dick and harry kept on doing what they had been doing in the past. But, either they got swept away with the tide of the time or they got exposed.

Now, can you link it to IK and his personal gains from any such thing? I think 20Bn, which is the principal amount and its interest would be maximum ten percent, is not a thing for a PM to even look at.... if he is really into corruption. I mean look at Orang line train, a 200Bn project. Defunct and doomed since start. This is the power of only a CM. Do you think a PM would think of anything less than a 1,000 Billion? I don't think so

میں صرف خدشے نا اظہار کیتا سی - جناب جملے نا آغاز "مجھے تو لگتا ہے" نال کیتی اے
تیرے خدشے بڑی جلدی خطرے بن جاتے ہیں، اگر انکا وقت پر علاج نہ کیا جائے۔ پہلے بھی اس سلسلے میں بات ہوئی ہے۔

کشمیر والے مسئلے پر سعودیہ نے کبھی نہ ہمیں گھاس ڈالی ہے اور نہ انڈیا کو۔ وہ کبھی بھی کسی ایک ملک سے بھی نہیں بگاڑے گا۔ یہ دونوں ممالک اسکی ضرورت ہیں۔ اور کشمیر کا مسئلہ ایسا ہے کہ اسمیں کم از کم ایک فریق تو لازمی ناراض ہوگا۔

خیر، جانے دو، اس بات میں بھی کچھ نہیں رکھا، فی الحال۔
ابھی تو یہ گروپ بازیاں چیک کرو
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

۔ ہاں، لیکن نیّت کا صاف ہونا اس کے لیئے شرط اوّلین ہے۔

نیت کے صاف ہونے کے معیارات میں بھی بہت فرق ہے
یعنی ہمارے نزدیک نیت صاف کچھ خاص امور کے بعد ہوتی ہے ، شاید آپ ان امور کو ضروری نہ سمجھتے ہوں
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

نیت کے صاف ہونے کے معیارات میں بھی بہت فرق ہے
انکار نہیں اس بات سے

یعنی ہمارے نزدیک نیت صاف کچھ خاص امور کے بعد ہوتی ہے ، شاید آپ ان امور کو ضروری نہ سمجھتے ہوں
نہیں مجھے تو ادراک ہی نہیں ان امور کے متعلق، لیکن میں ضرور جاننا چاہوں گا۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

انکار نہیں اس بات سے

نہیں مجھے تو ادراک ہی نہیں ان امور کے متعلق، لیکن میں ضرور جاننا چاہوں گا۔

ہم بات کر رہے ہیں کہ نیت صاف ہونے سے الله مدد کرتا ہے
اور
نیت نیک تبھی کہلوائی جا سکتی ہے جب انسان کوئی بھی نیک کام صرف الله کی رضا کے لئے کرے
الله کی رضا حاصل کرنے کے لئے الله کے تمام احکامات کو ماننا چاہیے یا کم از کم احکامات کو ماننے کا ارادہ ہونا چاہیے
یہ تو نہیں ہو سکتا کہ بندہ الله کے کچھ احکامات مانے اور کچھ کا انکار کر دے اور پھر کہے کہ میری نیت صاف ہے
کیا خیال ہے ؟
 
اور نیّتوں کے حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔۔۔۔ ہے نا؟
پھر ہم میں سے پیرِ کامل کوئی نہیں، سب کمزور انسان ہیں۔
بس دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ کس کا اچھائی کا پلڑا بھاری ہے۔
بے عیب تو اللہ کی ذات ہی ہے۔ جبکہ انسان خطا کا پتلا

ہاں یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک طرف چوری بھی کی جائے، دوسری طرف زکوٰۃ دے کر اپنے آپ کو پارسا بھی تصوّر کیا جائے۔
مطلب ایک طرف لوگوں کا حق بھی مارا جائے اور دوسری طرف اسی میں سے کچھ پیسہ واپس لوگوں کو دے دیا جائے۔
پھر نیکی بھی کرے تو اس کے پیچھے مقاصد کچھ اور ہوں۔ یہ بھی درست نہیں۔ کچھ نمازیوں کے بارے میں بھی ہے کہ ان کے لیئے ہلاکت ہے۔
یہ منافقت ہے۔ یہاں آپ سے اتفاق صد فیصد۔
 
Back
Top