
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے شہری ملک عدنان کوملاقات کے لیے بلا لیا۔
ملک عدنان آج رات وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک عدنان وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
اسلام آباد پہنچنے پر معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبازگل ودیگر اعلی ٰحکام نے ان کا استقبال کیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملک عدنان کی ملاقات کل ہو گی اور ان کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
تقریب میں ملک عدنان کی سری لنکن شہری کو بچانے کی کاوشوں کو سراہا جائے گا۔ قبل ازیں وزیراعظم کی جانب سے ملک عدنان کیلئے تمغہ شجاعت کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ وزیراعظم ہاوس میں غیرملکی سربراہان کا قیام کروایا جاتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kurama.jpg