
بھارت کے خلاف سری لنکن اسپنر نے ایک میچ میں دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرواکے کرکٹ شائقین کو حیران کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں ایک باؤلر ایک ہی ہاتھ سے گیند کرواتے دیکھا گیا ہے، کوئی لیفٹ آرم باؤلر ہوتا ہے تو رائٹ آرم باؤلر، مگر سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایک انٹرنیشنل میچ میں ایک باؤلر نے دونوں ہاتھوں سے گیند کرواکے سب کو حیران کردیا ہے۔
اس اسپنر باؤلر کا نام کمندو مینڈس ہے جنہوں نے بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ایک ہی اوور کے دوران سیدھے اور الٹے ہاتھ سے باؤلنگ کی، بھارتی بیٹسمین سوریا کمار یادیو کو انہوں نے بائیں بازو سے بولنگ کی مگر جیسے ہی رشبھ پنت بیٹنگ کریز پر آئے تو انہوں نے دائیں بازو سے باؤلنگ شروع کردی۔
https://twitter.com/x/status/1817211073214259213
اس حوالے سے ایک بحث یہ بھی شروع ہوئی کہ کیا کوئی باؤلر دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرواسکتا ہے، آئی سی سی قوانین اس حوالے سے واضح ہیں اور آئی سی سی کے قوانین کی شق 21،1،1 کے مطابق کوئی بھی باؤلر دائیں بازو یا بائیں بازو سے باؤلنگ کروانے کا فیصلہ کرنے کے بعد ایمپائر کو مطلع کرے اور ایمپائر بیٹسمین کو آگاہ کرے گا، اگر باؤلر ایمپائر کو اپنے ہاتھ سے متعلق آگاہ نہیں کرتا تو یہ نو بال قرار دی جائے گی۔
خیال رہے کہ کامندو مینڈس سری لنکا کی جانب سے 3 ٹیسٹ، 7 ون ڈے اور 15 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں، وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے سے پہلے ہی دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کے اپنے منفرد ٹیلنٹ کی وجہ سے انڈ19 کرکٹ کھیلتے ہوئے ہی دنیا بھر کی نظروں میں آچکے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6kaminndumendis.png