
مسلم لیگ ن 19 مئی کو سرگودھا میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ایڑھی چوٹی کو زور لگا رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے فٹبال گراؤنڈ میں شائقین کے بیٹھنے کیلئے لاکھوں روپے سے حال ہی میں بنے پویلین کو مسمار کر دیا تاکہ مسلم لیگ ن کے جلسے یا کارکنوں کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔
گراؤنڈ میں کی جانے والی توڑ پھوڑ کی تصاویر سامنے آگئیں جس پر سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر کون ہے یہ مریم نواز؟ جس کیلئے سرکاری جگہوں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1526886873410457601
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جہاں بھی گئی وہاں تباہی کے اثرات آنا شروع ہو گئے۔
صحافی اسد کھرل نے کہا کہ کمپنی باغ میں موجودعوام کے بیٹھنے کے لیے لاکھوں روپے مالیت سے بنائے گئے پویلین کو توڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں نے آج تک ملک کا بیڑہ غرق ہی کیا ہے بنایا کچھ نہیں اور جو بنا ہوا ہے اسے بھی تباہ کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1526882716070944768
ایک اور صارف نے لکھا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے جلسے کے لیے سرگودھا کے واحد ہاکی گراؤنڈ کے پویلین کو کرین کی مدد سے توڑ دیا گیا، کروڑوں کی لاگت سے بنےہوئے گراؤنڈ کی تباہی کس کے کہنے پر ہوئی اور عوام کے ٹیکس کے پیسے کو حرام کا پیسہ سمجھ کر کیوں خرچ کیا جا رہا ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1526851987714805760
https://twitter.com/x/status/1526859728667783174
راحیل خان نامی صارف نے سوال کیا کہ کیا انصاف ادارے یہاں ایکشن لیں گے؟ جواب دو میر جعفرو اس ظلم کا تم نے انہیں مسلط کیا۔
https://twitter.com/x/status/1526839836879253504