سردار عبدالرحمان کھیتران میرے بیٹوں کا قاتل ہے، خان محمد مری

khtraiaha.jpg


خان محمد مری اپنی اہلیہ اور بچوں کی زندہ بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے میرے ایک بیٹے کو سردار عبدالرحمان کھیتران نے قتل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خان محمد مری نے کوئٹہ میں دیئے گئے دھرنے میں پہنچ کر کہا کہ دھرنے میں رکھی گئیں لاشیں میرے 2 بیٹوں کی ہیں، تاہم میری اہلیہ اور خاندان کے باقی چھ افراد کو لیویز حکام نے بازیا ب کروالیا ہے ، یہ لوگ ابھی لیویز کی ہی حفاظتی تحویل میں ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ میں صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کا ملازم تھا ، سردار عبدالرحمان نے تین نجی جیلیں قائم کررکھی ہیں جن میں بچے بوڑھے اور بزرگ قید ہیں، اور اس کی نجی جیل میں قید تھا، ایک دن موقع ملنے پر میں جیل سے فرار ہوگیا تاہم میری فیملی جیل میں ہی قید تھی۔

خان محمد مری نے آل پاکستان مری اتحاد کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے الزام عائد کیا میرے بیٹے کو سردار عبدالرحمان کھیتران نے مارا ہے، کنویں سے جس لڑکی کی لاش برآمد ہوئی وہ بھی کسی کی بیٹی تو ہوگی۔
 

cisco

Senator (1k+ posts)
Quaid and millions of people gave their lives for this system. Corrupt Judiciary, corrupt police, Traitor Army
May Allah burn these traitors in hell
so sad so this system
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
اس شخص کا خاندان براہمداغ بگٹی کی نجی جیل میں قید ہے کہ اور وہ فریاد کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی بیوی بیچ کر رقم دے گا تاکہ اسکے خاندان کو چھوڑ دیا جائے ۔ یہ ہیں بلوچستان کے وہ لاپتہ افراد جن کے لئیے کوئی انسانی حقوق کا ترجمان آواز نہیں اٹھاتا
 

Back
Top