
خان محمد مری اپنی اہلیہ اور بچوں کی زندہ بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے میرے ایک بیٹے کو سردار عبدالرحمان کھیتران نے قتل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خان محمد مری نے کوئٹہ میں دیئے گئے دھرنے میں پہنچ کر کہا کہ دھرنے میں رکھی گئیں لاشیں میرے 2 بیٹوں کی ہیں، تاہم میری اہلیہ اور خاندان کے باقی چھ افراد کو لیویز حکام نے بازیا ب کروالیا ہے ، یہ لوگ ابھی لیویز کی ہی حفاظتی تحویل میں ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ میں صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کا ملازم تھا ، سردار عبدالرحمان نے تین نجی جیلیں قائم کررکھی ہیں جن میں بچے بوڑھے اور بزرگ قید ہیں، اور اس کی نجی جیل میں قید تھا، ایک دن موقع ملنے پر میں جیل سے فرار ہوگیا تاہم میری فیملی جیل میں ہی قید تھی۔
خان محمد مری نے آل پاکستان مری اتحاد کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے الزام عائد کیا میرے بیٹے کو سردار عبدالرحمان کھیتران نے مارا ہے، کنویں سے جس لڑکی کی لاش برآمد ہوئی وہ بھی کسی کی بیٹی تو ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khtraiaha.jpg