سربراہ پتن سرور باری نے ضمنی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی بے نقاب کر دی

1713863343828.png


39 فیصد نے کیا ووٹ پی ٹی آئی کو ڈالا, 25 فیصد نے کہا ن لیگ کو

سربراہ پتن سرور باری نے ضمنی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کردیا, سما نیوز کے پرگروام میں میزبان ندیم ملک کے ساتھ گفتگو میں
سربراہ پتن سرور باری نے کہا فروری والا دن صاف ستھرا تھا پولنگ بہت بہتر تھی,ضمنی انتخابات میں تو انتہا ہو گئی، بہت ساری جگہ پر ہمارے نمائندوں نے بتایا کہ فارم 45 پر پہلے سے دستخط کروائے گئے اور کچھ جگہوں پر پولنگ اسٹیشنز ہی تبدیل کر دئیے گئے۔

سربراہ پتن سرور باری نے انکشاف کیا کہ39 فیصد نے کیا ووٹ پی ٹی آئی کو ڈالا, 25 فیصد نے کہا ن لیگ کو ووٹ ڈالا, جس پر میزبان ندیم ملک نے کہا نتائج الگ کیوں ہیں, ن لیگ ضمنی انتخابات میں جیتی ہے, جس پر سرور باری نے کہا کہ آپ کو پتا ہے نتائج کیسے تبدیل کردیئے جاتے ہیں.

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 2 نشستوں سمیت پنجاب اسمبلی کی 12 میں سے 10 سیٹیں حاصل کرلیں جبکہ اتحادی جماعتیں ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی بھی ایک ایک صوبائی نشست حاصل کرسکی ہیں۔

قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ 2، پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل 1۔1 نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار مبارک زیب کامیاب قرار پائے۔اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک بھر سےصوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ 10، سنی اتحاد کونسل 1، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق بھی 1-1 نشست پر کامیاب ہوئیں۔