سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

ٹُک حرص و ہوا کو چھوڑ میاں، مت دیس بدیس پھرے مارا
قزاق اجل کا لُوٹے ہے دن رات بجا کر نقارا
کیا بدھیا، بھینسا، بیل، شتر، کیا گونی پلا سربھارا
کیا گیہوں، چاول، موٹھ، مٹر، کیا آنگ دھواں، کیا انگارا
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا
گر تُو ہے لکھی بنجارا اور کھیپ بھی تیری بھاری ہے
اے غافل تجھ سے بھی چڑھتا ایک اور بڑا بیوپاری ہے
کیا شکر، مصری، قند، گری، کیا سانبھر میٹھا، کھاری ہے
کیا داکھ، مںکا، سونٹھ، مرچ، کیا کیسر، لونگ، سپاری ہے
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارہ
یہ بدھیا لادے، بیل بھرے، جو پورب پچھم جاوے گا
یا سود بڑھا کر لاوے گا، یا ٹوٹا گھاٹا پاوے گا
قزاق اجل کا رستے میں جب بھالا مار گراوے گا
دھن دولت، نانی، پوتا کیا، اک کنبہ کام نا آوے گا
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارہ
جب چلتے چلتے رستے میں یہ کُون تیری ڈھل جاوے گی
اک بدھیا تیری مٹی پر پھر گھاس نا چرنے آوے گی
یہ کھیپ جو تُو نے لادی ہے، سب حصوں میں بٹ جاوے گی
دھی، پُوت، جنوائی، بیٹا کیا، بنجارن پاس نہ آوے گی
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا
کچھ کام نا آوے گا تیرے یہ لعل زمرد سیم و زر
جب پُونجی بات میں بکھرے گی، پھر آن بنے گی جان اوپر
نقارے، نوبت، بان، نشاں، دولت، حشمت، فوجیں، لشکر
کیا مسند، تکیہ، ملک، مکاں، کیا چوکی، کرسی، تخت، چھپر
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا
ہر آن نفع اور ٹوٹے میں کیوں مرتا پھرتا ہے بن بن
ٹُک غافل دل میں سوچ ذرا، ہے ساتھ لگا تیرے دشمن
کیا لونڈی، باندی، دائی، دوا، کیا بندا، چیلا، نیک چلن
کیا مندر، مسجد، تال، کنویں، کیا گھاٹ سرا، کیا باغ چمن
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا
کیوں جی پر بوجھ اٹھاتا ہے، ان کُونوں بھاری بھاری کے
جب موت کا ڈیرا آن پڑا، پھر دُونے ہیں بیوپاری کے
کیا ساز، جڑاؤ، زر، زیور، کیا گوٹے دھان کناری کے
کیا گھوڑے زین سنہری کے، کیا ہاتھی لال عماری کے
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا
مغرور نہ ہو تلواروں پر، مت پُھول بھروسے ڈھالوں کے
سب پٹا توڑ کے بھاگیں گے، منہ دیکھ اجل کے بھالوں کے
کیا ڈبے موتی ہیروں کے، کیا ڈھیر خزانے مالوں کے
کیا بُغچے تاش مشجر کے، کیا تختے شال دوشالوں کے
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا
جب مرگ پھرا کر چابک کو یہ بیل بدن کا ہانکے گا
کوئی تاج سمیٹے گا تیرا، کوئی کُون سیے اور ٹانگے گا
ہو ڈھیر اکیلا جنگل میں، تُو خاک لحد کی پھانکے گا
اُس جنگل میں پھر آہ نظیر اک بھنگا آن نا جھانکے گا
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

(نظیر اکبرآبادی)

Tributes-to-Apple-co-foun-007.jpg

250px-Steve_Jobs_Headshot_2010-CROP.jpg
 
Last edited:

sarbakaf

Siasat.pk - Blogger
Thanks for the poem
but why Steve Jobs at the end ....why not any one else specially a muslim who being a muslim forgot about the judgement day ??
 
K . Z

MPA (400+ posts)
what is this nonsense!!

Man keep in mind this Steve Jobs name will stay in world next millions of year. He helped millions of people by giving that technology. He donate millions of ruppes in donations to Hospital. He gave thousands of people job. He gave job to thousand of Muslims by that money these muslims build mosques and perform Pilgrimage and other religious things.
I am sure He will be happy after death as he helped so many people in world and his work will keep continue to help millions of people in next 1000 years.

But there will be no name whom just did own prayer and just try to focus on getting paradise. Such people are selfish, As they live on earth to get paradise by doing there prayers and non else. no body will remember there name after 20 years but Steve jobs charity will continue to millions of years.

سٹیو جابز سے زیادہ بہتر مثال ان مالدار، مسلمان ، عیاش پرست بادشاہوں اور شہزادوں کی ہے جن کی زندگی کا مقصد صرف اور صرف فضول خرچی ہے

sarbakaf

Siasat.pk - Blogger
what is this nonsense!!

Man keep in mind this Steve Jobs name will stay in world next millions of year..

I do not think so....
Historically mens best invention is wheel ? who made it ...can you name him/her??? and i am sure its been less than few thousand years since wheel was invented.

Secondly people will remember him for may be another generation or two ...
If man can forget his own creator ....he can forget any one

and for rest of your discussion I can have a long reply which time does not permit me to do so.
But we will have discussion about it later.
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
Thanks for the poem
but why Steve Jobs at the end ....why not any one else specially a muslim who being a muslim forgot about the judgement day ??

انتہائی کامیاب اور شاید امیر ترین کی فہرست میں قریب ترین تاریخ میں مجھے یہی نظر آیا
جو دنیا سے چلا گیا مگر اسکا مال دولت سائنس ٹیکنالوجی اسکے کچھ کام نا آئ
اسکا انجام اور کسی روڈ چھاپ کا انجام ایک ہی ہے..سب کو مٹی میں ملنا ہے
انجام کے اعتبار سے ہم سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں

اگر کوئی اور شخصیت بھی هو تو ہم سے ضرور شیر کریں

seekers

Minister (2k+ posts)

سٹیو جابز سے زیادہ بہتر مثال ان مالدار، مسلمان ، عیاش پرست بادشاہوں اور شہزادوں کی ہے جن کی زندگی کا مقصد صرف اور صرف فضول خرچی ہے

یہ تھریڈ آپ کے سچ بولنے کے لئے نہیں کھولا گیا تھا ،
 
sarbakaf

Siasat.pk - Blogger

انتہائی کامیاب اور شاید امیر ترین کی فہرست میں قریب ترین تاریخ میں مجھے یہی نظر آیا
جو دنیا سے چلا گیا مگر اسکا مال دولت سائنس ٹیکنالوجی اسکے کچھ کام نا آئ
اسکا انجام اور کسی روڈ چھاپ کا انجام ایک ہی ہے..سب کو مٹی میں ملنا ہے
انجام کے اعتبار سے ہم سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں

اگر کوئی اور شخصیت بھی هو تو ہم سے ضرور شیر کریں

Benazir-Bhutto-133674-145433-173649-173948-640x480.jpg

220px-Fahd_bin_Abdul_Aziz.jpg

1167409329_2813.jpg

110609+Gaddafi+ANP-9981361_0.jpg
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)

سٹیو جابز سے زیادہ بہتر مثال ان مالدار، مسلمان ، عیاش پرست بادشاہوں اور شہزادوں کی ہے جن کی زندگی کا مقصد صرف اور صرف فضول خرچی ہے

جناب سٹیو جابز کی تصویر دینے کا فقط ایک ہی مقصد تھا که جدید دنیا کا کامیاب ترین شخص کا بھی یہاں سب کچھ رہ گیا
نیک هو یا گنہگار، نبی هو یا امتی، امیر هو یا غریب، نیک اور اللہ پرست بادشاہ هو یا عیاش اور ظالم، عالم هو یا طالب علم سب کا سب کچھ یہیں رہ جائیگا

کل نفس زائقتہ الموت

فقط ہمارا عمل ہمارے ساتھ جائیگا

سو دنیا کی رنگینیوں میں کھونے سے بہتر ہے ہم اپنی آخرت کی فکر کریں

بس یہی چھوٹا سا پیغام ہے اس نظم کا
 
Last edited:

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)

جناب آپ نے جن کی تصاویر دی ہیں انھیں آپ شاید طاقتور ترین تو که سکتے ہیں
مگر کامیاب ترین نہیں که سکتے
اور مزید یہ که یہ شخصیات متنازع بھی رہی ہیں
اور یہ که شاید ہر کوئی ان کی طرح بننا بھی پسند نہیں کرتا

مگر سٹیو جابز کی شخصیت دینی حوالے سے ہٹ کر دنیاوی لحاظ سے کامیاب ترین کہی جا سکتی ہے

واللہ اعلم
 
monh zorr

Minister (2k+ posts)
what is this nonsense!!

Man keep in mind this Steve Jobs name will stay in world next millions of year. He helped millions of people by giving that technology. He donate millions of ruppes in donations to Hospital. He gave thousands of people job. He gave job to thousand of Muslims by that money these muslims build mosques and perform Pilgrimage and other religious things.
I am sure He will be happy after death as he helped so many people in world and his work will keep continue to help millions of people in next 1000 years.

But there will be no name whom just did own prayer and just try to focus on getting paradise. Such people are selfish, As they live on earth to get paradise by doing there prayers and non else. no body will remember there name after 20 years but Steve jobs name and his charity will be remember for next 10000 years and may will continue to 1000s of coming years.
دنیا میں نام کا زندہ رہنا ایک فضول سی چیز ہے، وہ ،،کام ،، ہوتا ہے جو زندہ رہتا ہے،
 
seekers

Minister (2k+ posts)

یہ تھریڈ لوگوں کے فرقہ وارانہ تعصب کے اظہار کے لئے بھی نہیں کھولا گیا

اس اظہار کے جملہ حقوق بھی آپ کے پاس محفوظ ہیں ، آپ کی وضاحت کا شکریہ
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
اس اظہار کے جملہ حقوق بھی آپ کے پاس محفوظ ہیں ، آپ کی وضاحت کا شکریہ

ہم اہ بھی کرتے ہیں تو هو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

آپ عاجزی سے کام نا لیں...ہر تھریڈ میں عرب بادشاہوں کی درگت بنانے کا اور ایران کی ہر جائز نا جائز میں وکالت کرنے کا جو ٹھیکہ آپ نے لے رکھا ہے وہ اپنے پاس ہی رکھیں
اس تھریڈ کو کم سے کم بخش دیں

مجھے تو حیرت ہے که یہاں عرب بادشاہوں اور شہزادوں کا ذکر ہوا اور ادھر آپ آ دھمکے
کیا خوب قوت شامہ پائی ہے آپنے
 
Last edited:

seekers

Minister (2k+ posts)
ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے ،
یہ بھی قرآن کہہ رہا ہے کے شہید زندہ ہیں ان کو مردہ نہ سمجھو تم ان کی زندگی کا شعور نہیں رکھتے

دنیا کا مال ساتھ نہیں جاۓ گا لیکن الله کی راہ میں خرچ ہونے والا مال ذخیرہ بن کر ساتھ جاۓ گا
 
عربی قورمہ کھاے تو عرصے بیت گے، یہ تو آپ کی سچائی کی خوشبو ہے جو ہم گنہگاروں کو کھینچ لاتی ہے
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے ،
یہ بھی قرآن کہہ رہا ہے کے شہید زندہ ہیں ان کو مردہ نہ سمجھو تم ان کی زندگی کا شعور نہیں رکھتے

دنیا کا مال ساتھ نہیں جاۓ گا لیکن الله کی راہ میں خرچ ہونے والا مال ذخیرہ بن کر ساتھ جاۓ گا

شہادت کی موت کے لئے موت کا ذائقہ تو چکھنا ضروری ہے نا
جسے موت ہی نا اے وہ شہید کیسا
اور موت کے بعد زندگی کیسی؟؟
وہ زندگی جس کا ہم شعور ہی نہیں رکھتے

جب شعور ہی نہیں رکھتے تو جھگڑا کیسا
اور اگر کوئی ضد کرے کے نہیں شہید کی زندگی عین دنیا کی زندگی ہے تو
پھیر اسے کہینگے..جناب قران کہتا ہے شعور نہیں رکھتے تم کہتے هو دنیاوی زندگی
تو پھر
جب زندہ ہے تو دفن کیوں کیا
جب زندہ ہے تو وراثت تقسیم کیوں کی
جب زندہ ہے تو شہید کی بیوہ نے دوسری شادی کیوں کی
جب زندہ ہے تو جنازہ کیوں پڑھا

مان لو که شہید کی زندگی دنیاوی زندگی نہیں
یہ وہ زندگی ہےجس کا ہم شعور نہیں رکھتے
اور اس زندگی کی ابتدا موت سے ہوتی ہے

موت نفس کو ہے ،نہ جسم کو نہ روح کو . جب نفس کا شعور ہو گا تبھی زندگی کا شعور ہو گا .
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
موت نفس کو ہے ،نہ جسم کو نہ روح کو . جب نفس کا شعور ہو گا تبھی زندگی کا شعور ہو گا .

روح کا قبض ہونا یعنی جسم سے نکل جانا...موت ہے
اور یہیں سے دنیاوی زندگی کا خاتمہ ہوتا ہے اور ایک نئی زندگی شروع ہوتی ہے
باقی سب لفاظی ہے

شہید کا اللہ کی راہ میں لڑتے ہووے زخموں سے چور هونا اور پھر جسم سے روح کا پرواز کرجانا اسکو شہادت کے رتبے پر فائز کردیتا ہے

شہید کی جوموتہے وہ قوم کی حیات ہے
لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوۃ ہے
تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے
تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے

یااللہ ہمیں بھی شہادت کی موت نصیب فرما

Last edited:

kbkhan1946

MPA (400+ posts)
ager mall o doulat he sab kutch hoti tu Allah her aik ko amir paida kerta us ki nehga main kutch aur cheese important hai.yahi baat hamri aaqal main nahin aati.
 
Back
Top