
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں میں تسلسل کے ساتھ کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے بھی کمی ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک نے
ملکی ذخائز میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ساڑھے 4 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 ارب 40 کروڑ ڈالر کمی ہوئی،زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 24 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7 ارب ڈالر کمی ریکارڈ دیکھی گئی جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 32 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 34 کروڑ ڈالر کمی ہوئی،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 91 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ گزشتہ ہفتہ بھی جاری رہا اور مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 36 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 15 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں مجموعی ذخائر 15 ارب 24 کروڑ ڈالر پر آگئے،اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 38 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کم ہوکر 9.32 ارب ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.99 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.91 ارب ڈالر رہے،7جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 13 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔