
گلوکار واداکار محسن عباس حیدر جو ڈی جے کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں نے فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مذکورہ پوسٹ میں انہوں نے ساری زندگی شادی نہ کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔
محسن عباس نے 15 فروری کو بظاہر ایک مزاحیہ پوسٹ کی جس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی زندگی میں اب خواتین اور لڑکیوں کی مداخلت کی گنجائش نہیں، ان کا ان کی زندگی میں آنا منع ہے۔
محسن عباس حیدر نے لکھا کہ ان کے پاس کسی خاتون سے تعلقات استوار کرنے یا کسی سے شادی کرنا کا وقت نہیں۔
انہوں نے تنہا زندگی کو بے فکر زندگی قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اگر اس کے باوجود کوئی خاتون ان کی زندگی میں آنا چاہتی ہے تو وہ ان کی بہن، بیٹی اور ماں بن کر آ سکتی ہے۔ ڈی جے کے مطابق وہ اب سکون کی زندگی اور موت چاہتے ہیں۔
محسن عباس کی اس پوسٹ پر ان کی ٹائم لائن پر ان کے اپنے دوستوں اور جاننے والوں نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے مگر جب ان کی پوسٹ کو دیگر شوبز پیجز نے شیئر کیا تو وہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
صارفین نے محسن عباس حیدر کی پوسٹ پر سخت رد عمل دیتے ہوئے ان کے سابق اہلیہ اداکارہ فاطمہ سہیل کے ساتھ ان کے تعلقات کا ذکر کیا۔ جب کہ کچھ افراد نے انہیں ذاتی نوعیت کی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے سوال کیا کہ وہ اپنی بیٹی کوشادی کے بغیر کیسا دیکھتے ہیں؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mohsin-abbas.jpg