
فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین نیب کے ساتھ جیو کا ذاتی جھگڑا ہے، اپنی لڑائی لڑیں اور وزیراعظم ہاؤس کو اس معاملے سے باہر رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق صحافی کامران شاہد نے ٹوئٹ کیا کہ خاتون نے الزام لگایا کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دوران انہیں اور ان کے شوہر کو 75 دن تک وزیراعظم ہاؤس میں قید رکھا گیا، یہ الزام سفاکانہ ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
جس کے جواب میں سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں سابق چیئرمین نیب پر الزامات لگانے والی خاتون طیبہ گل سے متعلق کہا ہے کہ "جیو گروپ کا ذاتی جھگڑا ہے جاوید اقبال کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس کو تڑکے کیلئے شامل کرنا ضروری تھا"۔
https://twitter.com/x/status/1545109755789807616
انہوں نے مزید کہا کہ "ورنہ ایک بچے کو بھی پتہ ہے وزیر اعظم ہاؤس میں کوئی 75 سیکنڈ بھی آئے اس کے ریکارڈ کا اندراج ہوتا ہے، اپنی لڑائی لڑیں وزیراعظم ہاؤس کو باہر رکھیں، جاوید اقبال جانے اور آپ"۔
https://twitter.com/x/status/1545161101058490372
فواد چودھری کے جواب کو مناسب سمجھ کر کامران شاہد نے پھر سے کہا کہ فواد صاحب کا جواب بھی اس حوالے سے اہم ہے اور چونکہ میں اس کا فریق نہیں ہوں اس لیے اسے پوری پیشہ ورانہ ایمانداری کے ساتھ ریٹویٹ کر رہا ہوں- مکمل اتفاق ہے اور سچ تک پہنچنے کے لیے پی ایم ہاؤس کا ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-ch-gn-javed.jpg