سابق وزیراعظم پر کچھ نہیں بنا سکے تو نکاح کو جرم بنا دیا گیا۔سلمان صفدر

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)


کیا یہ دہشتگردی کا کیس تھا کہ جج صاحب سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر عدت کا کیس سننے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، بیرسٹر سلمان صفدر

اتنی کس بات کی عجلت تھی کہ کیس کو دن رات کرکے سزا سنا دی گئی، سلمان صفدر

ایک وزیراعظم جب جاتا ہے تو کرپشن میں کچھ نہیں ملتا، آخر میں عدت جیسے کیس بنائے جاتے ہیں، سلمان صفدر

سابق وزیراعظم پر کچھ نہیں بنا سکے تو نکاح کو جرم بنا دیا گیا، سلمان صفدر

حنیف کون تھا نہ بیٹا نہ ہی رشتے دار، سلمان صفدر

حنیف نہیں لطیف، جج منجوکا نے سلمان صفدر کی تصیح کرا دی

آپ کے سامنے یہ بھی کنڈکٹ ہونا چاہیے کہ جب سزا دلانی ہو تو رات کے وقت بھی عدالت لگی رہی اب دس دس دن دور بھاگا جا رہا ہے ، بیرسٹر سلمان صفدر

خاص طور پر اس کیس میں قانون کا مذاق اڑایا گیا ہے ، بیرسٹر سلمان صفدر

ملک میں شادی اور طلاق روزانہ کی بنیاد پر ہوتی ہے مگر ایسا کیس کبھی بھی نہیں آیا ، بیرسٹر سلمان صفدر

اجمل قصاب ، بے نظیر کیس ، ممتاز قادری کیس جیل میں ہوتا رہا مگر ایسا کیس کبھی نہیں دیکھا ، بیرسٹر سلمان صفدر

میاں بیوی کا کیس اگر تھانے میں بھی آجائے تو اسے ذاتی طور پر حل کرنے کا کہہ دیا جاتا ہے ، بیرسٹر سلمان صفدر

مگر ٹرائل کرنے والے جج صاحب نے رات گئے تک عدالت لگائے رکھی، بیرسٹر سلمان صفدر

ایسے کیسز میں پراسیکیوشن نے صرف ملکی خزانہ ضائع کیا ہے ، بیرسٹر سلمان صفدر

سابق وزیر اعظم کے خلاف سب سے پہلے کرپشن ڈھونڈی جاتی ہے وہ نہیں ملتی تو اس کیس کی طرف آتے ہیں ، بیرسٹر سلمان صفدر

ایک بات کی تسلی تو ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بھی دوسری کرپشن وغیرہ نہیں ملی ، بیرسٹر سلمان صفدر
 

Back
Top