
سابق وزیراعظم نوازشریف نے تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ میں تحریک انصاف پر پابندی اور دیگر معاملات میں رائے تقسیم ہوگئی ۔نوازشریف تحریک انصاف پر پابندی کے حق میں نہیں۔
اے آروائی کے صحافی نعیم اشرف بٹ کے مطابق نوازشریف سمیت ن لیگ اکثریت تحریک انصاف پرپابندی کےحق میں نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1659512019970826240
سئنیر رہنماؤں سے گفتگو میں نوازشریف نے تحریک انصاف پر پابندی کی باتیں کرنے سے گریز کرنے کا کہا۔
نعیم اشرف بٹ کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں اور سیاسی شخصیات میں فرق کیا جائے۔
نوازشیرف کا کہنا تھا کہ ملوث دہشت گردوں کا ضرور آرمی ایکٹ کےتحت ٹرائل ہوناچاہیے اور دیگر سیاسی شخصیات کا معاملہ سول کورٹ میں آنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کےچند رہنما پی ٹی آئی پرپابندی اورسختی کے حق میں بھی ہیں،
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikahsiahsaos.jpg