
سابق ایس پی فرحت عباس کے قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ حرا کا والد بھی فرحت عباس کے قتل میں ملوث ہے۔
نجی چینل اے آروائی نیوز کے مطابق سابق ایس پی فرحت عباس کو قتل کروانے میں ملزمہ حرا کے باپ مبارک کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا، پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ باپ نےشوٹرعارف کوموٹر سائیکل بھی دی۔
ملزمہ حرا مقتول فرحت عباس کی بھابھی ہیں، مقتول بیوہ بھابھی کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کرتے تھے جس پر اسکے دل میں رنجش پیدا ہوئی اور اس بات پر اکثر جھگڑا رہتاتھا۔
ایس ایس پی کے مطابق مقتول کی بھابھی نے جائیداد کے تنازع کے لیے فرحت عباس کو قتل کروایا۔
پولیس کے مطابق فرحت عباس کو قتل کرنے کے لیے ان کی بھابھی حرا عرف ثنا نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ ایک طویل منصوبہ بندی کی۔ ملزمہ حرا کےباپ نےشوٹرعارف کوموٹر سائیکل بھی دی جبکہ ملزمہ نےشوٹرکو ہوٹل بھی اپنے پیسوں سے لے کردیا۔
ملزمہ حرا کا والد تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہے لیکن پولیس نے توقع ظاہر کی ہے کہ ملزمہ کے والد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا ہے جس کے بعد مزید انکشافات سامنے آنیکی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ملت پارک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سابق ایس پی فرحت عباس کو دن دہاڑے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hahaisahahass.jpg