
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سائفر کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید کردی، ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ یہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاست پاکستان کی امانت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی امانتوں میں خیانت کرکے ریاست کےمفادات کو پامال کرنے والے کو نشان عبرت بنانا چاہیے تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔
https://twitter.com/x/status/1576502477348048896
اس موقع پر مریم نواز نے #مجھ_سے_سائفر_گم_گیا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے مزید لکھا کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفر ہی غائب کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1576503345908355073
دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ عمران خان نے اپنی سیاست بچانے کیلیے خطرناک کھیل کھیلا، عمران خان کا سازش کا بیانیہ اب دفن ہوگیا ہے،آڈیو لیکس نے ثابت کردیا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کا نعرہ صرف ٹانک ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam1111.jpg