زکام کا وائرس ٹھنڈی ناک میں خوش رہتا ہے

fasillcoolj

Councller (250+ posts)
زکام کا وائرس ٹھنڈی ناک میں خوش رہتا ہے




150106120934_cold_624x351_thinkstock.jpg




جلد صحت یابی کے لیے ضروری ہے کہ متاثرہ شخص اپنی ناک کو گرم رکھے۔

امریکی محققین کا کہنا ہے کہ زکام کا وائرس ٹھنڈی ناک میں خوش رہتا ہے ۔

ایک حالیہ تحقیق کے نتائج کے مطابق ٹھنڈے درجہ حرارت میں انسانی مدافعتی نظام کمزور پڑ جا تا ہے جس کی وجہ سے وائرس کو پھلنے پھولنے کا موقع ملتا ہے۔

محققین کے مطابق جلد صحت یابی کے لیے ضروری ہے کہ متاثرہ شخص اپنی ناک کو گرم رکھے اور اسے سرد ہوا سے بچائے۔

خیال رہے کہ رائنو وائرس گروپ کا شمار ان وائریسوں میں ہوتا ہے کہ جو ناک بہنے اور چھینکیں آنے کا ذمہ دار ہیں۔

ییل یونیورسٹی میں محققین نے رائنو وائرس پر ناک میں 33 سینٹی گریڈ اور ایک عام جسم کے درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ پر تجربہ کیا۔

محقق ڈاکٹر اکیکو اِساکی نے بی بی سی کو بتایا کہ’ ہمیں 50 سال سے پتہ ہے کہ یہ وائرس ناک میں پھلتا پھولتا ہے اور اپنی تعداد بڑھاتا ہے، لیکن اس کے طریقہ کار کو کبھی واضح طور پر بیان نہیں کیا گیا۔‘

ڈاکٹر اکیکو اِساکی کے مطابق سرد ناک میں مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے جو وائرس کی افزائش کا سبب بنتا ہے۔

تحقیق کے دوران یہ دیکھنے میں آیا کہ انفیکشن کا پتہ لگانے اور مدافعتی ردعمل کو مربوط کرنے والے سینسر ٹھنڈے درجہ حرارت میں کم موثر تھے۔

150106121327_rhinovirus__624x351_spl_nocredit.jpg


سرد ناک میں مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے جو وائرس کی افزائش کا سبب بنتا ہے


ڈاکٹر اِساکی کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کو سمجھنے میں مدد دیں گے کہ کیوں سردی کے مہینوں میں زکام زیادہ عام ہوتا ہے۔

لیکن انہوں نے ساتھ ہی خبردار بھی کیا کہ یہ عمل کافی زیادہ پیچیدہ ہے اور اس میں اور عوامل بھی شامل ہیں۔

تاہم ڈاکٹر اکیکو اِساکی کا کہنا ہے کہ آپ گرم موسم میں رہ کر اور اپنی ناک کو سرد ہوا سے بچا کر زکام سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

نوٹنگھم یونیورسٹی میں وائرس سائنس کے پروفیسر جوناتھن گیند نے کہا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج یہ سمجھنے میں مدد دیں گے کہ کیوں رائنو وائرس سے ناک متاثر ہوتا ہے اور جسم کے گرم حصے متاثر نہیں ہوتے۔

پروفیسر جوناتھن گیند نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ناک کے خلیات کا درجہ حرارت جسم کے دوسرے کم بے نقاب حصوں سے ٹھنڈا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے رائنو وائرس زکام کا تو سبب بنتا ہے

لیکن یہ زیادہ سنگین انفیکشنز جیسے پھیپھڑوں کا انفیکشن کا سبب نہیں بنتا ہے۔‘

Source


 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
aap nay theek kaha......gas ki loadshedding nay yeh kaam bhi mushkil bana diya hay. Koilay ki angeethi bhi afford karna mushkil hay.

nak tey joor kay belchey da dasta maro tey nak chon aapey tehnwin niklan gey , hian jee ?

sarkar kidarhr gum hi ho gey o ?
 

Res1Pect

Minister (2k+ posts)
پاکستانی محققین کا کہنا ہے کہ 'رہام وائرس' بھی ٹھنڈی اور سبز جگہ پر خوش رہتا ہے اسی لیے 'یورپ' میں 'تباہی' پھیلانے کے کے بعد آج کل یہ 'وائرس' پاکستان میں بنی گالا کے مقام پر پایا جاتا ہے ... ایک تحقیق کے مطابق یہ وائرس 'شادی کے خلاف 'مدافعتی نظام کو کمزور کر دیتا ہے ، اس کے فوری اثر سے انسان کو 'شادی' کا 'جان لیوا' دورہ پڑتا ہے ...اس دورے کی 'علامات' شروع میں سامنے نہیں آتیں اس لیے 'مریض' سے ملنے جلنے والوں کو 'اس کی تشخیص' میں کافی مشکل پیش آ سکتی ہے ... لیکن کچھ ہی عرصے میں 'بی بی سی ویکسینیشن' کے استعمال سے اس وائرس کی واضح طور پر تشخیص ہو جاتی ہے اور یہ 'مریض' کے ساتھ 'واضح' طور پر 'چپکا' دکھائی دینے لگتا ہے
 

khan27

Minister (2k+ posts)
btw koi muje cheenkh ka hal batae mirchon aur pata nahi kya kya try kiya par cheenkh ana hi band hogaye lol
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
ab naak to garam kesay rakha jaiy? suggestions

جب اپ مرچی کھاتے ہیں یا گرم الو کھاتے ہیں تو منہ سے ہا ہا کیوں کرتے ہیں- میرے خیال میں ٹھنڈہ کرنے کے لئے ہی کرتے ہیں









تو ثابت ہوا کہ اپ گرم کرنے کے لئے گرم الو اور مرچی سے کام چلاسکتے ہیں


:lol:

بہتر صرف گرم کرنا نہیں جراثیم مارنا سینہ گرم کرنا اور رکھنا بھی اہم ہے
inhalation.jpg


inhalation_halbkreisxs.jpg

 
Last edited:

airbender

Councller (250+ posts)
I remember we been fasting in Scandinavia during very cold weather(-5 to -15 degree centigrade) and lot of people got flu why not us ??? Is there any scientific reason for it ? YES ,,,the body temperature increases during fast and it will inhibit flu virus ......Avoid Flu shots if you are between 15-45 because the natural immune system is capable enough ,, secondly the flu shots imported from USA and selling in Pakistan are of broadband which can cause more harm then cure,,,let our body immune system works fine .
 

Back
Top