
کمرشل بنکوں کے ذخائر پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ٹویٹ۔ کہتے ہیں کہ میرے بیان کو غلط رنگ دے کرپروپیگنڈا کیا گیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لکھا کہ حکومت کمرشل بینکس کے ذخائر استعمال کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتی،میرے بیان کو غلط رنگ دیکر پروپیگنڈا کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر پر میرا گزشتہ بیان اصولوں پر مبنی تھا۔زرمبادلہ ذخائر میں اسٹیٹ بنک اور کمرشل بنک دونوں کے زرمبادلہ کے ذخائر شامل ہوتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1613118320005242882
اسحاق ڈار نے کہا کہ کمرشل بینکس میں زرمبادلہ کے ذخائر عوا م کے ہیں نہ کہ حکومت کے۔مفاد پرست لوگوں نے زرمبادلہ ذخائر پر مہم شروع کررکھی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسحاق ڈار نے بیان دیا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔
اسحاق ڈار کے اس بیان پر بہت زیادہ چہ میگوئیاں ہیں کہ اسحاق ڈار کہیں کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ ذخائر اور فارن کرنسی اکاؤنٹ تو ضبط کرنے نہیں جارہے کیونکہ اسحاق ڈار 1998 میں فارن کرنسی اکاؤنٹس فریز کرنیکا اقدام کرچکے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 16 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی گردان پکڑی ہوئی ہے۔ مخالفین کو کوئی بھی بات ہضم نہیں ہوتی۔ اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنیوا کام کررہے تھے اور یہاں منفی ٹوئٹس ہو رہی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ishaq1211h.jpg