ریکوڈیک:ٹیکنالوجی سےپہاڑی سلسلےکوباہر منتقل کیاجائےگا:نذیرلغاری،دلچسپ تبصرے

nazir-leghari-rcodek-mnt.jpg


صحافی اور تجزیہ کار نذیر لغاری نے دعویٰ کیا کہ ریکوڈیک معاہدہ انتہائی خطرناک ہے۔ یہاں سےسونا نہیں نکالا جائے گا بلکہ بعض ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ ایک خاص ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پورے پہاڑی سلسلے کو یہاں سے باہر منتقل کردیا جائے گا،تاکہ یہاں موجود سونے کے علاوہ کھربوں کی دوسری قیمتیں دھاتیں بھی معاہدہ کرنے والا کنسورشیئم لے جائے۔

https://twitter.com/x/status/1603243354132983809
نذیر لغاری کے اتنے بڑے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین میدان میں آگئے، دلچسپ تبصرے کرنے لگے، صحافی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،عاطف حسین نے لکھا مجھے بھی میرے ذرائع نے بتایا ہے محترم لغاری صاحب جلد شعیب شیخ سے بول ٹی وی خریدنے والے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1603641977488429056
ضیا شوکت نے مزاحیہ انداز میں لکھا ٹائم ٹریول کا تو سنا تھا پہاڑ ٹریول پہلی بار سن رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1603640299301003269
ظفر وڑائچ نے لکھا شکر ہے چاچا جی نے یہ نہیں کہہ دیا کہ پہاڑ لاہور منتقل کئے جائیں گے۔ ویسے پہاڑوں کی بیرون ملک منتقلی کے لئے گورے وڈی وڈی کرینوں کا آرڈر دے چکے ہیں۔ بزرگو اچار کھاؤ، بھنگ کا اثر کچھ کم ہو۔

https://twitter.com/x/status/1603639974657654784
ایک صارف نے لکھا یہ کیا ہے بھائی، یہ بندہ واقعی صحافی ہے؟یہ ہوش و حواس میں ٹویٹ لکھ رہا ہے؟کیا یہ پٹواری تو نہیں؟؟

https://twitter.com/x/status/1603639774094450688
ایک اور صارف نے لکھا لگاری صاحب کونسے جہاز میں لے کر جائیں گے، جہاز بن کر ہی کوئی لے جا سکتا ہے ان پہاڑوں کوبس۔

https://twitter.com/x/status/1603637581702373378
حمنہ ملک نے لکھا شکر ہے کہ یہ نہیں کہا کہ پہاڑوں کے نیچے ٹائر لگائیں جائیں گے تاکہ انہیں منتقل کیا جا سکے۔

https://twitter.com/x/status/1603637415121395713
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
Aliens Ship ke through mulk se bhir le jaya jye ga Chacha os Ship ka khud Pilot hoga
 
Last edited:

Arrest Warrant

Minister (2k+ posts)
I don’t know the man, but may be he wants to say that refining would be carried out elsewhere.
Which would lead to huge transport costs for the mining company.
The true concentration of minerals and metals in that soil or slag will prove its feasibility.