ریٹائرڈ ہونیوالے سیکرٹری داخلہ کو حاضر سروس ظاہر کرکے سائفر مقدمہ درج

cyph11-ma1h1h12.jpg

گزشتہ روز سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو گرفتار کرلیا گیا اور انکے خلاف سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عمران خان اور شاہ محمودقریشی کے خلاف مقدمہ سابق سیکرٹری داخلہ کی مدعیت میں درج کیا گیا جو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں ۔ یوسف نسیم کھوکھر مارچ 2023 میں ریٹارڈ ہوچکے تھے لیکن اب انہیں بحیثیت سیکرٹری داخلہ قرار دیکر مقدمہ درج کرنا بہت سے سوالوں کو جنم دیتا ہے۔

اس پر عدیل راجہ نے تبصرہ کیا کہ مارچ میں ریٹائر ہونے والا بندہ اگست میں حاضر سروس ہو کر ایف آئی آر کیسے کٹوا سکتا ہے؟ یوسف کھوکھر مارچ میں گھر جا چکے تو اگست میں اسکے نام سے ایف آئی آر کیوں؟ اسکا مطلب منصوبہ پہلے سے ہی تیار تھا، پرانے ڈرافٹ کو ایف آئی اے کو پکڑا دیا بونگوں کی طرح! نالائق اور بونگے!!
https://twitter.com/x/status/1693114017303384091
علی اعوان کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات بنانے والوں کو اچھی طرح علم ہے کہ توشہ خانہ کا پراپیگنڈا زیادہ دیر نہیں چلے گا، اسی لیے آج یہ سائفر کا مقدمہ سامنے لے آئے۔ جس کے وجود سے ہی انکار کرتے رہے آج اسی سائفر کی گمشدگی کا الزام عمران خان اور ان کی ٹیم پر لگادیا۔ انشاءاللہ کل اس سے بھی پیچھے ہٹو گے اور یہ حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہوگی کہ پی ٹی آئی حکومت ایک سازش کے تحت ختم کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1692970748741058586
امجد خان نے لکھا رانا ثنا ء اللہ یوسف نسیم کھوکھر کو ان کی ریٹائرمنٹ پر سوینیئر پیش کرتے ہوئے ، پھر اگست میں بطور سیکرٹری داخلہ ان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی جاتی ہے ایسا کیسے ؟
https://twitter.com/x/status/1693116761443287489
محمد اظہر صدیق نے لکھا کیا یوسف نسیم کھوکھر مارچ 2023 میں ریٹائر نہیں ہو گیا تھا؟ اگر ریٹائر ہو گیا ہے تو ایف آئی اے کی ایف ائی ار میں وہ ابھی تک سیکرٹری داخلہ ہے اور سائفر مقدمے کا مدعی بھی ہے!!
مقدمے کی منصوبہ بندی مارچ 2023 سے پہلے کی کی ہوئی تھی اور وہی ڈرافٹ تھما دیا، ایف آئی اے کو جس نے پڑھنے کی زحمت نہیں کی۔
https://twitter.com/x/status/1693105665177489882
ایک صارف نے لکھا یوسف نسیم کھوکھر مارچ 2023 میں ریٹائر ہو چکا ہے،لیکن ایف آئی اے کی ایف ائی ار میں وہ ابھی تک سیکرٹری داخلہ ہے اور سائفر مقدمے کا مدعی بھی ہے،ڈفر نے مقدمے کی منصوبہ بندی مارچ 2023 سے پہلے کی کی ہوئی تھی اور وہی ڈرافٹ تھما دیا، ایف آئی اے کو جس نے پڑھنے کی زحمت کیے بغیر مقدمہ درج کر لیا.
https://twitter.com/x/status/1693004204019753336
احمد وڑائچ نے لکھا یوسف نسیم کھوکھر مارچ میں ریٹائر ہو گئے تھے، لیکن اس ایف آئی آر کے مطابق وہ ابھی "وفاقی سیکرٹری داخلہ ہیں، اور انہوں نے 15 اگست 2023 کو بطور سیکرٹری داخلہ ایف آئی آر درج کرا دی ہے،میرے خیال سے تو اس ایف آئی آر کا یہی نقطہ غلط ہے،
 

g i joe

Politcal Worker (100+ posts)
this is the level of FA pass general not having a tiny bit of mind yet want to govern the country
 

Shehbaz

Senator (1k+ posts)
کمپنی اب اونٹ کی طرح اپنے ہی پیشاب میں پھسلنے لگی ہے
 

Back
Top