زلفی بخاری نے لندن ہائی کورٹ میں براڈ کاسٹر اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ پر زلفی بخاری کےمقدمہ جیتنے کی خبر دی،
فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا کہ برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹےالزامات پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔ اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں، بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1448866140252430336
وزیر اطلاعات کی جانب سے یہ خبر دیئے جانے کے بعد
#RehamKhanExposed کا ٹرینڈ سوشل میڈیا کے ٹاپ پر ہے۔ اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ ریحام کی یہ معافی نہ صرف ریحام بلکہ ان تمام ن لیگ نواز صحافیوں کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے یہ تمام جھوٹ بولے جس پر آج ریحام نے معافی مانگی۔

انہوں نے بھی کہا کہ فیک نیوز کے خلاف قانون سازی پر اسی وجہ سے یہ سب تلملا اٹھتے ہیں کہ ان کی دکانیں نہ بند ہو جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1448879724843917319
صحافی اطہر کاظمی نے لکھا کہ جس جھوٹی خبر پر زلفی بخاری سے ریحام خان نے معافی مانگی ہے، اس حوالے سے پاکستان میں بھی متعدد صحافیوں نے دعوے کیے، پاکستان میں یہ موج ہے کہ یہاں جھوٹی خبر پر کوئی ایکشن نہیں ہوتا۔ شرمندہ ہونے کے بجائے اب آپ ان کی دانشوریاں دیکھیے گا! میڈیا اتھارٹی کے قانون کی مخالفت اسی لیے کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1448902044618723328
انس حفیظ نے کہا کہ ریحام خان کو اردو اور انگریزی زبان میں یہ معافی نامہ شیئر کرنا پڑے گا اور کم ازکم 3 روز کیلئے اسے پن کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری صحیح کھیل گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1448876699173675021
اظہر مشوانی نے کہا کاش پاکستان کے قوانین بھی اتنے سخت ہوتے تو جیالا فیک نیوز ایسوسی ایشن کو روزانہ معافی مانگنی پڑتی اور روزانہ جرمانے ہوتے انہیں۔
https://twitter.com/x/status/1448885898540638208
تنویر خان نے کہا کہ تین دن تک ٹوئٹ کو پن کرنے کا مطلب ہے کہ جس نے عمران خان کو ستایا اس نے رکشہ ہی چلایا۔ شرم سے کہیں ڈوب مر جانا۔
https://twitter.com/x/status/1448896255929769984
ناشناس نامی صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سوال: ریحام کے یوٹیوب چینل پہ سب سے زیادہ "ویوز" والی ویڈیو کون سی؟
جواب: جس میں ریحام برطانوی عدالت کے حکم پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے پر زلفی بخاری سے معافی مانگ رہی۔
https://twitter.com/x/status/1448863566812098567
جبران الیاس نے ریحام خان سے مطالبہ کیا کہ انہوں نے اس جھوٹے پروپیگنڈے سے نہ صرف زلفی بخاری بلکہ انصافینز کو بھی دکھ پہنچایا ہے اس لیے انہیں ان سب سے اور اپنے فالوورز سے بھی معافی مانگنی چاہیے۔
اس صارف نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان میں بھی ایسے قوانین پاس ہوں تاکہ ہمارے ملک کے اینکر بھی اس طرح کی جھوٹی خبروں پر معافیاں مانگتے نظر آئیں۔
https://twitter.com/x/status/1448829144272416769
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/HB0gLJv/ex.jpg
Last edited by a moderator: