
سندھ اسمبلی کے رکن عمران علی شاہ نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر اپنے راستے جدا کرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کشتی سے چھلانگ لگانے والوں کی تعداد میں ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا ہے، عمران علی شاہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
پارٹی رکنیت سے مستعفیٰ ہوتے ہوئے عمران علی شاہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کو پرتشدد واقعات کو وجہ قرار دیا اور موقف اپنایا کہ میں کل اپنا استعفیٰ سندھ اسمبلی میں جمع کروادوں گا، کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے فی الحال کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے بھی پی ٹی آئی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتےہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا۔
خیال رہے کہ 9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے کئی مرکزی اور صوبائی رہنماؤں نے پارٹی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا، مستعفیٰ ہونے والوں میں عامر کیانی، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین، سندھ اسمبلی کے رکن سنجے گنگوانی، رکن قومی اسمبلی محمود مولوی شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی پی ٹی آئی کی کشتی سے چھلان لگانے کیلئے مزید نام بھی تیار ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imranshahhs.jpg