روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

gh6rh.jpg


ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کیو جہ سعودی عرب سے ملنے والی اربوں ڈالرز کی امداد اور آئی ایم ایف سے ممکنہ کامیاب معاہدے کی اطلاعات ہیں۔

سٹیٹ بینک کے ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور قیمت 171 روپے 65 پیسے سے کم ہو کر 171 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1455120839167332353
گزشتہ چار کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں تقریباً تین روپے گراوٹ کمی دیکھی گئی ہے۔


دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 790 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے کاروباری افراد کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا۔۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 790 پوائنٹس اضافے کے بعد کاروبار 46,974.78 پر بند ہوا ۔

ایک وقت ایسا بھی دیکھنے کو ملا جب 100 انڈیکس 47 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیااور 47184 پر پہنچ گیا لیکن اسکے بعد مسلسل گراوٹ آتی رہی۔
 

Back
Top