
ملک میں معاشی سرگرمیاں مثبت سفر کی طرف گامزن ہوگئی ہیں، ایک طرف روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے تو دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی سے سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ36 فیصد بہتری آئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں صفر اعشاریہ59 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے سستا ہونے کے بعد 172 روپے26 پیسے سے کم ہوکر 171 روپے 65 پیسے کا ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1454036270276042761
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں272 اعشاریہ 84 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس46ہزار292 پوانٹس کی سطح تک گئی تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس 46ہزار218 اعشاریہ92 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5psx29oc.jpg
Last edited: