
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں کل سے شروع ہونے والی مندی آج بھی برقرار رہی ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرےانٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران پاکستانی کرنسی میں صفراعشاریہ27فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار 1اعشاریہ74فیصد منفی رہا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن سے چھانے والے مندی کے بادل آج بھی نہ چھٹ سکے اور گزشتہ روز کی طرح آج بھی ہنڈرڈ انڈیکس796 سے زائد پوائنٹس نیچے آگئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کواربوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس44ہزار881اعشاریہ 15پوائنٹس کی سطح تک بھی گرگیا تھا اور ایک موقع پر 45ہزار915اعشاریہ61 پوائنٹس تک اوپر گیا مگر یہ دن بھر کا اتار چڑھاؤ تھا جو برقرار نہ رہ سکا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 796اعشاریہ 48 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44ہزار958اعشاریہ 52پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 47پیسے سستا ہوا جس کے بعد گزشتہ روز 174روپے77پیسے میں فروخت ہونے والا ڈالر آج 174 روپے30 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1463085552022994944
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کچھ ایسی ہی صورتحال دیکھی گئی تھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 47 پیسے سستا ہوا تھا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 744 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4psxdollar.jpg