
ملک میں معاشی سرگرمیاں شدید پریشان کن صورتحال اختیار کرگئی ہیں، ایک طرف روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے تو دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی برقرار ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر 170 روپے کی سطح بھی عبورکرگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز169 روپے 97 میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج51 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 170 روپے48 پیسے میں فروخت ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1443158806947680257
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں چھائے مندی کے بادلوں نے سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان پہنچایا ہے، آج کاروبار کے دوران 908 اعشاریہ 19 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ایک موقع پر اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس45ہزار342 پوائنٹس کی سطح تک گیا تاہم یہ حد برقرار نہ رہ سکی اور کاروبار کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس908 اعشاریہ19 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/F7mLtQZ/4.jpg