
ملک میں آج بھر معاشی سرگرمیاں منفی رجحان کا شکار رہیں، روپے کی تنزلی بھی جاری رہی اور اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کو نقصان اٹھانا پڑا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں 16 پیسے کمی واقع ہوئی ، گزشتہ روز انٹر بینک میں 168 روپے 52 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوکر168 روپے 68 پیسے کی سطح فروخت ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1440619612077314048
دوسری جانب کراچی اسٹاک ایکسچینج میں چھائے مندی کے بادل نہ چھٹ سکے، اور انڈیکس میں 411 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس46ہزار 31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس گر کر45 ہزار 597 اعشاریہ 24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/zHSH3Yw/5.jpg