
مریم نواز اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے معیشت کی تباہی اور ڈالر کی تاریخی بلندی کا مجرم عمران خان کوقرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں عمران خان نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح193پرہے(8مارچ کو178تھا)؛ شرح سود1998کےبعد15%کی بلندترین سطح پرہے؛سٹاک مارکیٹ3000پوائنٹس یا6.4% تک گرچکی ہے؛سٹاک مارکیٹ604ارب روپےکی کیپیٹلائزیشن گنواچکی ہے؛اور مہنگائی جنوری2020کےبعدسے13.4%کی بلند ترین سطح پرہے۔یہ سب امپورٹڈحکومت پرتاریخ کےکم ترین اعتماد کی علامتیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1525060601776640001
مارکیٹ پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہےجو فراہم کرنےمیں یہ امپورٹڈ حکومت مکمل ناکام رہی ہے۔ میں نےاور شوکت ترین نے”نیوٹرلز“ کومتنبہ کیاتھاکہ اگرسازش کامیاب ہوئی تو ہماری نحیف معاشی بحالی ڈوب جائےگی۔یہی سب اب ہوچکاہے۔
https://twitter.com/x/status/1525060605148860417
مریم نواز نے عمران خان کےمعاشی بدحالی کے ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے کہا سب تمہارا کیا دھرا ہے۔ لوگوں کو بےوقوف مت سمجھو۔ چار سال کی بدترین کارکردگی کا حساب دو۔ پاکستان اور اسکی معیشت کو اس حال کو پہنچانے کے ذمہ دار تم ہو۔ سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا۔ اور تمھیں جواب دینا پڑے گا۔
https://twitter.com/x/status/1525103560039743489
بروز جمعہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو مسائل کی دلدل میں عمران خان نے دھنسایا ہے، آج ڈالر میں تاریخی اضافہ ہورہا ہے تو عمران صاحب ذمہ دار ہیں، ڈالر 193 پر عمران خان کی وجہ سے گیا ہے،چار سال مسلط نالائقوں، نااہلوں ،کارٹلز اور عمران مافیا نے عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی کی۔
https://twitter.com/x/status/1525035196067848192
اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمران صاحب نے دستخط کئے جس کی سزا عوام کو مہنگائی کی صورت مل رہی ہے، ملک میں چار سال نالائقوں نااہلوں
کارٹلز اور عمران مافیا کی حکومت کی وجہ سے معاشی دہشت گردی کی گئی، آج ملک میں معاشی عدم استحکام عمران صاحب کی وجہ سے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1525035191009427457
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پٹرول کی مد میں عمران خان نے اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان کیا کو آج عوام کو بھگتنے پڑ رہے ہیں، آج مشکل فیصلے کئے جارہے ہیں تو اس کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں، اپنے معاشی جرائم کو چھپانے کے لئے عمران صاحب کنٹینر پر چڑھے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1525035192334827521
انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب نے عوام کو مہنگائی دی، اب سب سے زیادہ خود مہنگائی کا شور مچا رہے ہیں، عمران صاحب شور نہ مچائیں، مہنگائی کا جواب دیں، معاشی تباہی کا حساب دیں۔
https://twitter.com/x/status/1525035193668608000
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/URDU.jpg
Last edited: