
روپے کی بے قدری جاری۔۔۔ ڈالر کی بڑھتی قیمت نہ رک سکی۔۔ سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.68 سے بڑھ کر 169.03 روپے پر بند ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1440990525063147520
رواں مالی سال کے ابتدائی ڈھائی کے دوران ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 11.28روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج آج بھی شدید مندی کا شکار رہی۔آج کاروباری دن کا آغاز مثبت تھا لیکن اسکے بعد مارکیٹ مندی کا شکار ہونا شروع ہوگئی اور مارکیٹ 45,083 پر پہنچ گئی ۔ اسکے بعد مارکیٹ نے خود کو کسی حد تک ریکور کرلیا۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 45296 پر بند ہوا
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر کو مارکیٹ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ درآمدی ضروریات پورا کرنے کے لیے مارکیٹ میں ڈیمانڈ مستقل برقرار ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی اڑان نہیں رک رہی ہے۔