روشن پاکستان سے روشن خیال پاکستان تک

Uncle Q

Minister (2k+ posts)
15380546_1392461610806358_5322630987725028397_n.jpg


نواز شریف بھی لنڈے کا لبرل بن گئیو
(روشن پاکستان سے روشن خیال پاکستان تک )
انتہا پرستی ' مذہبی منافرت ' عدم برداشت کے شکار معاشرے میں تازہ ہوا کا جھونکا آتا ہے تو یقین مانئیے ایک کلو خون بڑھ جاتا ہے۔ میں نواز شریف کو بحیثیت ایک مدبر 'بہتر اور متوازن لیڈر کے طور پر ابھرتا دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ نواز شریف جس نے اپنی سیاسی جدو جہد کا آغاز ضیاء کے تاریک دور میں کیا جب ایک مخصوص برانڈ کی مذہبی تشریح آئین ٹھہرائی گئی اور ریاستی بیانئے کافر کافر اور الجہاد تھے۔
نواز شریف نے ۹۰ کی دھائی کی سیاست بھی کی جہاں ہارس ٹریڈنگ بھی تھی اور انگلی کے اشاروں پر حکومتیں رخصت ہو جاتی تھیں۔ لیکن اسٹیبلشمنٹ کی گود سے نکل کر ایک اینٹی اسٹیبلشمنٹ لیڈر کے طور پر خالصتاً سیاسی و جمہوری عوامی لیڈر کے اپنی پہچان بنانا نواز شریف کا ہی خاصہ ہے۔
نواز شریف اور بے نظیر بھٹو جو ملکی سیاسی منظر نامے پر بڑی سیاسی شخصیات تھیں، نے ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہ ہونے کا فیصلہ کیا اور ملک کو حقیقی جمہوری عمل کی طرف لانے اور عوام کی حق حکمرانی کو تسلیم کرنے کی جدوجہد کی بنیاد رکھی ۔ میثاق جمہوریت اسی کوشش اور باہمی رضامندی کی عملی صورت کے طور پر سامنے آیا۔
نواز شریف نےالیکشن سے پہلے جو انٹرویوز دئیے ان سے یہ واضح ہوگیا تھا کہ بطور ایک قومی لیڈر کے وہ اپنی نظریاتی اساس مذہبی منافرت ، انتہا پرستی اور بنیاد پرستی کی بجائے ' روشن خیالی ' مساوات اور برداشت پر رکھنے جارہا ہے۔
ایم کیو ایم کے عسکری ونگ ہوں ' ملک اسحق اینڈ کو یا طالبان کے خلاف آپریشن اب تک ایک واضح حکمت عملی کے تحت تمام تر سیاسی چیلنجر سے بالاتر ہو کر پوری ریاستی و حکومتی قوت سے ایک مربوط آپریشن جاری ہے۔ Banned outfits کے حوالے سے بھی حکومتی پالیسی متعلقہ اَداروں پر واضح کی گئی اگرچہ وہ جانے انجانے میں "لیک "ہوگئی ۔
نواز شریف نے یہ پیغام واضح طور ہر دینا شروع کیا ہے کہ یہ ملک صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ تمام شہریوں کا ہے چاہے وہ کسی بھی مذہبی ' سیاسی ' لسانی گروہ سے تعلق دکھتے ہہوں۔
دیوالی پہ جانا ہو یا احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کے بعد کا ردعمل ۔ پیغام واضح رہا۔
جنرل باجوہ پر احمدی ہونے کا اعتراض دھرا گیا اور ایک پریشر پیدا کرنے کی کو شش کی گئی کہ انہیں چیف نامزد نہ کیا جائے مگر نواز شریف نے انہیں ہی نامزد کیا اور اب کچھ حلقوں میں ( ڈرائینگ رومز کی حد تک ) تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔
اور اب ڈاکٹر عبدالسلام کی خدمات کے صلے میں قائداعظم یو نیورسٹی کے شعبہ فزکس کو ان کے نام سے منسوب کرنا اور ان کے نام پر پانچ اسکالر شپس کا اجراء اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔ صد شکر کہ ہم صرف روشن پاکستان ہی نہیں ایک روشن خیال پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ اس بار یہ تنقید ڈرائینگ روم سے نکل کر ممکن ہے سڑکوں تک آئے ۔ نواز شریف کو بھی " لنڈے کا لبرل " ہونے کا الزام سہنا ہوگا اور لیکن یقین رکھئیے قوم کا بڑا طبقہ آپکے ساتھ ہے۔ یہ وہی بڑا طبقہ ہے جس نے مذہبی منافرتیں پھیلانے والوں کو ووٹ کی طاقت سے دیوار کیساتھ لگا دیا ہے اور یہی وہ طبقہ ہے جس نے نفرتیں اگلنے والوں کو آیک دو سیٹوں تک محدود کردیا ہے۔
ہمیں صرف روشن پاکستان ہی نہیں روشن خیال پاکستان چاہئیے۔
https://www.facebook.com/photo.php?....194193977299800.60584.100001275974744&type=3
 

hassan.te

Minister (2k+ posts)
Re: نواز شریف بھی لنڈے کا لبرل بن گئیو

akalmand insaan, jo arbun kamai, wo Q nazar nahi aye? UNcle Q
 

Unorthodox

Senator (1k+ posts)
Re: نواز شریف بھی لنڈے کا لبرل بن گئیو

Pata nahi is faislay say Mian sahab ka damaad khush ho ga ya nahi (bigsmile)
 

SahirShah

Minister (2k+ posts)
Re: نواز شریف بھی لنڈے کا لبرل بن گئیو

Who cares if Nawaz Ganjja is liberal or conservative ? Mardood is CORRUPT on the cellular level, this is the issue.
 

Anonymous Paki

Chief Minister (5k+ posts)
Re: نواز شریف بھی لنڈے کا لبرل بن گئیو

Whatever his religion is...he must be given for his achievement

so good move by nawaz nihari
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: نواز شریف بھی لنڈے کا لبرل بن گئیو

روشن خیالی کا مطلب بہت اچھی طرح سمجھ میں آ گیا. اکثریت کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رکھو، سرکاری اداروں کو پاؤں کی جوتی بناؤ، کرپشن کرو اور غیر ملکی امداد و حمایت حاصل کرنے کے لئے ان کے احکامات مانو

درست فرمایا لنڈے کا لبرل ایسا ہی ھوتا ھے
 
Last edited:

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
Re: نواز شریف بھی لنڈے کا لبرل بن گئیو

ohooo...
islam khatray mein.

qadyani will now take over the country.

this guy actually stole his theory because islam told us about this theory 40 million years ago.

and why people go to universities a.k.a fahashi kay adday anyways for makhloot taleem.

where is tahaffuz e khatme nabuwwat walay jokers?
Kindly take out a procession. Block M.A Jinnah road in karachi and make our lives a hell kionkay islam z\inda hota hai hurr karbala kay baad. So we need to make islam alive again by causing a karbala every now and then.
 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
Re: نواز شریف بھی لنڈے کا لبرل بن گئیو

دہشتگردی ملک سے ختم کرنے کا بڑا کریڈٹ لئے پھرتے ہو تو حق نواز جھنگوی جس کا باپ کئی شیعوں کا قتل ہے وہ الیکشن کیسے جیت گیا ...آج جو بھی کاروائیاں دہشتگردوں کے خلاف ہورہی ہیں اس کا کریڈٹ فوج کو جاتا ہے نہ کہ اس جماعت کو جس کا وزیر ملک اسحاق کی مالی معاونت کرتا رہا ہو
 

Back
Top