روس کے دو بحری آئل ٹینکر سمندری طوفان کی زد میں،ایک ٹینکردو حصوں میں تقسیم

ship.jpg

روس کے دو بحری آئل ٹینکرز سمندری طوفان کی زد میں، ایک ٹینکر ٹوٹ کر ڈوب گیا، آئل ٹینکر کے ٹوٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

روس کے دو بحری آئل ٹینکرز آبنائے کرچ میں سمندری طوفان کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں ایک ٹینکر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا اور اس سے تیل کا رساؤ بھی شروع ہوگیا۔ حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ ٹینکر پر موجود باقی 12 افراد کو بچا لیا گیا۔

روسی حکام کے مطابق، پہلے ٹینکر کے ایک حصے کے ڈوبنے کے بعد تیل کا رساؤ شروع ہو گیا ہے، جب کہ دوسرے ٹینکر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس پر 14 افراد سوار تھے۔

https://twitter.com/x/status/1868266004309999913
دونوں ٹینکروں میں مجموعی طور پر 4 ہزار 200 ٹن تیل موجود تھا۔ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ آیا حفاظتی اقدامات میں کوئی خلاف ورزی کی گئی تھی۔​
 

Back
Top