
چوتھے روز بھی یوکرین کے دارالحکومت کیف کے گلی کوچوں میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے ، روس اور یوکرین کےدرمیان غیر مشروط مذاکرات پر اتفاق ہو گیا، ملاقات یوکرین اور بیلاروس کی سرحد پر ہوگی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یوکرینی صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے مابین غیر مشروط مذاکرات پر اتفاق ہو گیا ہے، یہ ملاقات وفود کی سطح پر یوکرین اور بیلاروس کی سرحد پر ہوگی
جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی وفد کےساتھ ملاقات سخت اندیشوں کے ساتھ ہوگی، تاہم بیلاروس کے صدر نے یوکرینی وفد کی سلامتی کی ضمانت دی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یوکرین نے بیلاروس میں مذاکرات کرنے سے انکار کردیا تھا جب کہ دوسری جانب یوکرینی وفد سے ملاقات کے لیے روسی وفد پہلے ہی بیلاروس پہنچ چکا ہے۔ روسی وفد میں وزارت خارجہ، دفاع اور صدارتی انتظامیہ کے نمائندے شامل ہیں۔
یوکرین کی جانب سے مذاکرات سے انکار پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ یوکرین نے روسی پیشکش کو مسترد کرکے اچھا موقع گنوادیا ہے
روس نے یوکرین کو مذاکرت کی مشروط پیشکش کی تھی۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے شہریوں کو تحمل سےکام لینے کی ہدایت کردی۔
یوکرین کے شہری بھی روسی فوج کی پیش رفت روکنے کی کوشش کررہے ہیں، جھڑپوں میں اب تک یوکرین کے 2سو سےزائد شہری مارےجاچکے ہیں جبکہ11سوسے زائد زخمی ہیں،جھڑپوں کے سبب تین لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد یوکرینی شہری ہمسایہ ممالک جاچکے ہیں۔ یواین ایجنسیوں نے یوکرین میں اپنی سرگرمیاں بندکردی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9russiaukrainetalks.jpg