
امریکہ کی شمالی ریاست الاسکا کے قریب امریکہ اور روس کے لڑاکا طیارے فضا میں آمنے سامنے آگئے جس کی چونکا دینے والی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی شمالی ریاست الاسکا کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود میں گشت پر مامور امریکی ایف 16 طیاروں کے قریب سے 4 روسی جنگی طیارے انتہائی قریب سے گزرے جس کی ویڈیو امریکی فضایہ کی طرف سے جاری کر دی گئی ہے۔
روسی لڑاکا طیارے SU-35 کو روکنے کے لیے امریکی فضایہ کی طرف سے ایف 16 طیارے بھیجے گئے تھے تاہم روسی طیارے نے فضا میں ایسے پرواز کی کہ تصادم ہوتے ہوتے بچا۔ روس کا بمبار طیارہ TU-95 کو امریکی حدوو کی طرف آتے ہوئے امریکہ کے ایف 16 طیارے نے 23 ستمبر 2024ء کو روکا تھا۔
امریکی فضائیہ کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ کا SU-35 طیارہ اسی دوران امریکی ایف 16 طیارے کے انتہائی قریب سے گزرا جو انتہائی غیرپیشہ ورانہ حرکت ہے۔ روسی پائلٹ کی طرف سے جس طرزعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے ایسا کسی بھی پروفیشنل ایئرفورس میں نہیں کیا جاتا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ک ہامریکی جیٹ کے پیچھے سے روسی طیارہ آتا ہے اور تقریباً ایک فٹ کے فاصلے سے تیزی سے گزر جاتا ہے اور امریکی پائلٹ گھبرا کر ایف 16 طیارہ مخالف سمت موڑنے کیلئے حرکت کرتا ہے۔ مذکورہ واقعے سے پہلے بھی امریکی الاسکا ایئرڈیفنس آئیڈینٹی فیکیشن زون میں روسی طیاروں کی دراندازی کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔
امریکی ناردرن کمانڈ کے جنرل گریگوری گیلوٹ کے مطابق روسی SU-35 طیارے کے پائلٹ کا طرزعمل غیرپیشہ ورانہ اور خطرے میں ڈالنے والا تھا جسے روکنے کیلئے امریکی طیاروں نے معمول کے مطابق پرواز کی۔ امریکی حکام نے اس حوالےسے روسی سفارتخانے کو جواب طلب کرنے کے لیے ایک پیغام بھی بھیجا گیا تھا تاہم اس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rusiah1h11h2.jpg