روسی بینک کی نائب صدر لاکھوں ڈالرز کا فراڈ کر کے فرار ہو گئیں

russii1121.jpg


قانون نافذ کرنے والے اداروں نے روسی بینک کی نائب صدر مرینا راکووا کو لاکھوں ڈالرز کے فراڈ کے الزام میں انتہائی مطلوب قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے Sberbank کی نائب صدر مرینا راکووا کو 50 ملین روبل (685،000 ڈالر) غبن کر کے مفرور ہونے کے الزام میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ مرینا راکووا قانونی چارہ جوئی کے خوف سے بیرون ملک فرار ہو گئی ہیں، انھوں نے مبینہ طور پر ٹیکس دہندگان کے پیسے غبن کیے، اس کے علاوہ راکووا نے وفاقی تعلیمی پروگرام کے لیے ریاستی معاہدوں کے لیے مختص رقم بھی غبن کی اور اس کے لئے انھیں 10 سال تک جیل جانا پڑ سکتا ہے۔


سبربینک میں کام کرنے سے قبل مرینا راکووا روس میں نائب وزیر تعلیم رہ چکی ہیں، راکووا نے وفاقی تعلیمی پروگرام کے لیے ریاستی معاہدوں کے لیے مختص رقم ‘فنڈ فار نیو فارمز آف ایجوکیشن ڈویلپمنٹ’ کو بھیج دی جہاں وہ خود سی ای او تھیں۔

حکام کے مطابق تحقیقات میں راکووا کو بین الاقوامی مطلوب فہرست میں ڈالنے کا بھی منصوبہ ہے۔
 
Last edited:

Back
Top