
چین کی جانب سے روس سےخام تیل کی خرید میں اضافے کے بعد روس چین کو سب سے زیاد تیل بیچنے والا ملک بن گیا ہے،اس سے قبل چین سعودی عرب سے زیادہ تیل درآمد کرتا تھا۔
خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے روس سے تیل کی درآمد میں اضافے کے بعد روس پر عائد مغربی ممالک کی پابندیوں کے باعث مرتب ہونےوالے اثرات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔
کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق چین نے مغربی دنیا کی پابندیوں کے باوجود مئی کے مہینے میں روس سے تقریبا84لاکھ20 ہزار ٹن تیل خریدا، یہ مقدار گزشتہ سال کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہے، چین نے نہ صرف روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کی عوامی سطح پر مذمت سے انکار کیا بلکہ روس سے ریکارڈ تیل درآمد کرکے اپنے پڑوسی کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔
مئی کے مہینے میں چین نے روس سے7اعشاریہ47ارب ڈالر مالیت کی توانائی سے متعلق مصنوعات خریدیں، اپریل میں ان اشیاء کی درآمد کی مالیت 1 ارب ڈالر کم تھی، ایک طرف روس کو مغربی ممالک نے عالمی پابندیوں کا شکار کرکے تنہا کرنے کی کوشش جاری رکھی ہوئے ہے تو دوسری جانب روس جنوبی ایشیائی ممالک خصوصا چین اور بھارت کو سب سے زیادہ خام تیل سپلائی کرنے والا ملک بنتا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9chinarussiaoil.jpg