رواں سال مہنگائی کی شرح حکومتی ہدف سے بھی زیادہ ہوگی،ایشین ڈویلپمنٹ بینک

8asiakdebnalaloyysmehngai.png

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح حکومت کے مقرر کردہ ہدف سے بھی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے ڈیولپمنٹ آؤٹ لک جاری کردیا ہے،جس کے مطابق 2023-24 میں مہنگائی کی شرح کم اور معاشی شرح نمو زیادہ رہی تھ تاہم رواں مالی سال ملک میں مہنگائی کی شرح حکومت ہدف سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پاکستان مقرر کردہ مہنگائی اور شرح نمو کے اہداف حاصل نہیں کرسکا تھا ، مالی سال 2023-24 کے دوران پاکستان میں اوسط مہنگائی 23 اعشاریہ 4 اور شرح نمو 2 اعشاریہ 4 فیصد رہی جبکہ اس سال مہنگائی کا تخمینہ 25 اور شرح نمو کا تخمینہ 1 اعشاریہ 9 فیصد رہا تھا۔

اے ڈی بی کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 15 فیصد اور شرح نمو 2 اعشاریہ 8 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے،رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کی حکومت نے مہنگائی کی اوسط شرح کا ہدف 12 فیصد اور شرح نمو کا ہدف 2 اعشاریہ 6 فیصد مقرر کیا ہے۔
 

Raiwind-Destroyer

Prime Minister (20k+ posts)
Napaak yahodi fooj will get big chunk from IMF in the name of terrorism and awaaam will die as usual and any one wants to stand with democracy and PTI will die as well
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
حکومت نے پچھلے 45 دن میں مقامی بینکوں سے 22 فیصد شرح سود پر 32 کھرب روپے کا قرضہ لیا اسکا مطلب ہے کہ حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی نہیں کی بلکہ اضافہ کر دیا ہے کیا عوام یہ جاننے کا حق نہیں رکھتے کہ یہ 22 کھرب روپے کہاں خرچ ہوئے اور ان میں سے عوام کو کیا ملا؟
حامد میر
 

Back
Top