
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح حکومت کے مقرر کردہ ہدف سے بھی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے ڈیولپمنٹ آؤٹ لک جاری کردیا ہے،جس کے مطابق 2023-24 میں مہنگائی کی شرح کم اور معاشی شرح نمو زیادہ رہی تھ تاہم رواں مالی سال ملک میں مہنگائی کی شرح حکومت ہدف سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پاکستان مقرر کردہ مہنگائی اور شرح نمو کے اہداف حاصل نہیں کرسکا تھا ، مالی سال 2023-24 کے دوران پاکستان میں اوسط مہنگائی 23 اعشاریہ 4 اور شرح نمو 2 اعشاریہ 4 فیصد رہی جبکہ اس سال مہنگائی کا تخمینہ 25 اور شرح نمو کا تخمینہ 1 اعشاریہ 9 فیصد رہا تھا۔
اے ڈی بی کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 15 فیصد اور شرح نمو 2 اعشاریہ 8 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے،رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کی حکومت نے مہنگائی کی اوسط شرح کا ہدف 12 فیصد اور شرح نمو کا ہدف 2 اعشاریہ 6 فیصد مقرر کیا ہے۔