رمضان کی شروعات 25 اپریل سے ہوگی، ایک سال پہلے ہی بتا دیا تھا - فواد چودھری

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
542511_19657442.jpg


اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏وزارت سائنس نے ایک سال پہلے ہی بتا دیا تھا کہ رمضان المبارک کی شروعات 25 اپریل بروزہفتہ کے روز ہوگی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ ایک سال قبل اس سلسلے میں کیلنڈر جاری کرتے ہوئے بتا دیا تھا کہ اگلا رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔

فواد چودھری نے لکھا کہ اس بارے 15 اپریل کو یاد دہانی بھی کرا دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر بات کو اختلاف کی بجائے عقل، علم اور دلیل کی کسوٹی پر پرکھا جائے، اس طرح معاملات بہتر طور پر سلجھ سکتے ہیں۔


https://twitter.com/x/status/1253351660224688130
خیال رہے کہ 15 اپریل کو فواد چودھری کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ جہاں تک رمضان کا تعلق ہے، 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائیگا اور انشاءللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ارادہ تھا کہ چاند دیکھنے کیلئے اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے لیکن اب کورونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا ہے۔ انشاء اللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/542511
 

khanbahadur

MPA (400+ posts)
سائنس کی ہر چیز ہمارے مولویوں کو قبول ہے اگر بس دینی معاملات میں سائنس یہود و نصار کی سازش ہو جاتی ہے
وجہ
دینی معاملات میں چوہدراہٹ جو ختم ہوتی نظر آتی ہے