
اڈیالہ میں ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی کےباعث ہنگامی لینڈنگ کے موقع پر گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران کی دلچسپ گفتگو وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث اڈیالہ کے نواحی گاؤں کےایک میدان میں ہنگامی طور پر اتارا گیا جس کے بعد عمران خان نے ہیلی کاپٹر سے اتر کر گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ گپ شپ لگائی۔
اس موقع پر عمران خان نے موجود ہ قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں سے متعلق نوجوانوں سے سوال جواب دیئے جس پر نوجوانوں نے وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان کی شکایت لگا دی۔
https://twitter.com/x/status/1578758378553106432
عمران خان نے پوچھا کہ کون سا کرکٹر آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے، جس پر ایک نوجوان نے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا نام لیا،عمران خان نے پوچھا محمد رضوان کیسا کھلاڑی ہے، جس پر جواب آیا کہ کرکٹر اچھا ہے پر دوران بیٹنگ بالیں بہت بیٹ(ضائع) کرتا ہے،45 گیندیں کھیل کر 50 رنز بناتا ہے۔
ایک نوجوان نے کہا کہ رضوان ٹیسٹ کیلئے اچھا کھلاڑی ہے،شاہین آفریدی سے متعلق سوال کےجواب میں ایک نوجوان نے کہا کہ وہ تو ہمارا پسندیدہ باؤلر ہے، عمران خان نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف سے متعلق کہا کہ وہ بڑا اچھا باؤلر ہے۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل سے واپس آتےہوئے اسلام آباد کےقریب اڈیالہ کےنواحی گاؤں میں عمران خان کےہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد پائلٹ نےفوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کرتےہوئے عمران خان اوردیگرکی زندگیاں بچائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/19rizwanshikayattokhan.jpg