رضوان بالیں بہت ضائع کرتا ہے،نوجوانوں کی عمران خان سے محمد رضوان کی شکایت

19rizwanshikayattokhan.jpg

اڈیالہ میں ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی کےباعث ہنگامی لینڈنگ کے موقع پر گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران کی دلچسپ گفتگو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث اڈیالہ کے نواحی گاؤں کےایک میدان میں ہنگامی طور پر اتارا گیا جس کے بعد عمران خان نے ہیلی کاپٹر سے اتر کر گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ گپ شپ لگائی۔


اس موقع پر عمران خان نے موجود ہ قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں سے متعلق نوجوانوں سے سوال جواب دیئے جس پر نوجوانوں نے وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان کی شکایت لگا دی۔

https://twitter.com/x/status/1578758378553106432
عمران خان نے پوچھا کہ کون سا کرکٹر آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے، جس پر ایک نوجوان نے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا نام لیا،عمران خان نے پوچھا محمد رضوان کیسا کھلاڑی ہے، جس پر جواب آیا کہ کرکٹر اچھا ہے پر دوران بیٹنگ بالیں بہت بیٹ(ضائع) کرتا ہے،45 گیندیں کھیل کر 50 رنز بناتا ہے۔

ایک نوجوان نے کہا کہ رضوان ٹیسٹ کیلئے اچھا کھلاڑی ہے،شاہین آفریدی سے متعلق سوال کےجواب میں ایک نوجوان نے کہا کہ وہ تو ہمارا پسندیدہ باؤلر ہے، عمران خان نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف سے متعلق کہا کہ وہ بڑا اچھا باؤلر ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل سے واپس آتےہوئے اسلام آباد کےقریب اڈیالہ کےنواحی گاؤں میں عمران خان کےہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد پائلٹ نےفوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کرتےہوئے عمران خان اوردیگرکی زندگیاں بچائیں۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
کبھی کبھی عمران بہت سمجھداری کی باتیں کرتا ہے ۔ اسے موٹا فوٹا کمپنی نے خراب کیا ھے ۔
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
کبھی کبھی عمران بہت سمجھداری کی باتیں کرتا ہے ۔ اسے موٹا فوٹا کمپنی نے خراب کیا ھے ۔
تو چلو پھر اسکو ببلو ڈبلو کی کمپنی میں گھسیڑ دیتے ہیں
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
ایک رضوان ہی اچھا کھیل رہا ہے اب اسے مزید تیز کھیلنے کے چکر میں خراب کرو