آیا صوفیہ پر ترکی کی اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ کیا آیا، دنیاۓ عیسائیت کے مذہبی راہنماؤں اور دیگر طاقتور غیر مسلم ممالک نے صداۓ احتجاج بلند کردیا- آج کتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا، پوپ فرانسس نے بھی اس فیصلے پر اظہار تاسف کیا- اس فیصلے کی روشنی میں یہ ردعمل متوقع تھا
لیکن کیا وجہ ہے کہ یہ اظہار تاسف یا مذمت ایک اور مسلم عبادت گاہ کے فیصلے پر نظر نہیں آیا- ماضی بعید کا ذکر نہیں، ابھی نومبر 2019ء میں شدت پسند مودی حکومت کے زیرسایہ بھارتی سپریم کورٹ نے ایک مسلمہ ومصدقہ عبادت گاہ، بابری مسجد کو ہندو مندر میں بدلنے کا فیصلہ کیا- نہ تو کہیں آہ وبکا ہوئی اور نہ ہی کسی نے مذمتی قرار داد پیش کی- سبھی ممالک نے اس وقت اسے ہندوستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا اس حقیقت کے باوجود کہ یہ فیصلہ سیاسی تھا
دو ممالک، دونوں میں مسلم عبادت گاہیں، تو ردعمل میں تفاوت کیوں؟