رحمان ملک کو نظر بند کر دیں - ذولفقار مرزا

maksyed

Siasat.pk - Blogger
1034.gif
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
حکومتی حمام میں سب ننگے ہیں
حکومتی حلیف ایک دوسرے کو دہشت گرد کہ رہے تھے اب تو پارٹیوں کے اندرونی راز بھی فاش ہونے لگے ہیں. - جمہوری انتقام زندہ باد

 

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ایک حقیقت ہے کہ پیپلز پارٹی میں ایک دھڑا جس کے سرغنہ فی الحال ذولفقار مرزا ہیں، اور یہ ہی وہ لوگ ہیں جو لیاری کے غنڈہ عناصر کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں، یہ دھڑا سندھ قوم پرستی کے نام پر وقت آنے پر سب سے لڑے گا چاہے یہ مہاجر ہوں یا پھر پٹھان یا پھر پنجابی۔

دوسرا دھڑا وہ ہے جو سیکولراز کی بنیاد پر اور دیگر متفق نظریات کو وجہ سے ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد رکھنا چاہتا ہے۔ اس میں رحمان ملک شامل ہیں، اور شاید فیصل رضا عابدی اور فوزیہ وہاب وغیرہ شامل ہیں۔

میرا مشورہ اہلیان کراچی کو ہمیشہ سے یہ تھا کہ مخالفین کو ہزار اعتراض کرنے دیں، مگر کوشش کرنی چاہیے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد رہے اور پیپلز پارٹی میں موجود مثبت قوتوں کو مضبوط ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔ افسوس کہ ذولفقار مرزا کا دھڑا بہت مضبوط ہے اور لیاری گینگ کی سپورٹ بھی بہت زیادہ ہے۔ بلکہ مہاجر دشمنی میں ذولفقار مرزا نے سہراب گوٹھ کے جرائم پیشہ افراد کو بھی پورا فری ہینڈ دیا اور حتی کہ حقیقی کے قاتل دہشتگردوں تک کو رہا کر کے متحدہ کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ذولفقار مرزا کی بطور وزیر داخلہ تعیناتی بہت غلط فیصلہ تھا اور اسکی بربادیاں سامنے آنا شروع ہو چکی ہیں۔

پیپلز پارٹی جیسی تیسی سہی، ایک کریڈٹ بہرحال لے رہی ہے کہ سندھ قوم پرستوں کی انتہا سے زیادہ مخالفت اور دشمنی کے باوجود انہوں نے شہری حکومت کے نظام کی بحالی کا دوبارہ اعلان کیا۔

چنانچہ متحدہ کو چاہیے کہ وہ پیپلز پارٹی سے دوستی نہیں کرتی تو دشمنی کی سطح تک بھی نہ پہنچے۔ اس سے پیپلز پارٹی میں موجود وہ دھڑا کمزور ہو گا جو متحدہ کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہے۔

اور اگر لیاری گینگ کے خلاف کچھ آپریشن ہوتا ہے اور انہیں نکیل ڈالی جاتی ہے، تو پھر بے شک متحدہ دوبارہ حکومت میں شامل ہو جائے تاکہ لیاری گینگ پر گرفت رہے۔ متحدہ کے حکومت سے نکلتے ہیں لیاری گینگ انتہائی خوفناک طریقے سے جرائم کرنے لگا ہے۔ ہمیں یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ عنان حکومت اس وقت لیاری گینگ کے سربراہ ذولفقار مرزا جیسے لوگوں کے ہاتھوں میں ہے اور جرم ضعیفی کی سزا ہے مرگ مفاجات۔ ہمیں دانشمندی کے ساتھ یہ وقت جھیلنا چاہیے۔

باقی اہلیان کراچی کو مخالفین کی شور و غوغا کی فکر نہیں کرنی چاہیے کہ جب حکومت میں تھے تو انکی چیخ و پکار کم تھی، مگر حکومت سے نکلنے پر انکی چیخ و پکار میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ انکا کام ہی چیخ و پکار کرنا ہے چاہے آپ کچھ کر لیں مگر انکی زبانیں آپ کے خلاف بولنے سے نہیں رکنے والی۔
 

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
اہلیان کراچی ایک اور بات کو ذہن نشین کریں۔

سوال یہ ہے کہ رحمان ملک صاحب کا متحدہ سے یا الطاف حسین صاحب سے رشتہ ہی کیا ہے کہ وہ بذات خود اپنی ہی پارٹی کے ذولفقار مرزا جیسے لوگوں سے بری بری گالیاں سن رہے ہیں، اور انہیں پارٹی کا غدار تک کہا جا رہا ہے؟

یہ بہت اہم سوال ہے جو اہلیان کراچی نظر انداز نہ کریں۔

اتنے طعنے اور اتنی گالیاں سننے کے باوجود اگر رحمان ملک صاحب کہتے ہیں کہ انہیں الطاف حسین جیسے دوست کھونے کا دکھ ہو رہا ہے تو آپ کو اندازہ ہونا چاہیے کہ الطاف حسین ایک سچا انسان ہے، ایک سچا لیڈر ہے جس کو پرسنلی طور پر جان لینے کے بعد لوگ انکا احترام کرتے ہیں، ان کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انکے لیے اپنی ہی پارٹی کے لوگوں سے طعنے اور گالیاں تک سن لیتے ہیں۔

ایک اور شخص تھا جس کا مہاجروں اور الطاف حسین صاحب سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ مگر وہ شخص کہتا ہے کہ راشی جنرل حمید گل نے روپوں کا بھرا بریف کیس دے کر مختلف سیاسی تنظیموں کے پاس بھیجا کہ وہ پیپلز پارٹی کی مخالفت کریں اور آئی جی آئی کی حمایت کریں۔

وہ شخص گواہی دے رہا ہے کہ سب نے پیسوں کا وہ بریف کیس لے لیا، مگر واحد شخص الطاف حسین تھا جس نے معذرت کر کے پیسوں کا وہ بریف کیس واپس کیا کہ وہ اصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ وہ شخص گواہی دیتا ہے کہ الطاف حسین کے ساتھ وہ یادگار ملاقات تھی اور وہ الطاف حسین کی اس سچائی اور دیانت سے بہت متاثر ہوا۔

افسوس ہے ان نفرت میں اندھے بنے مخالفین کا جو ایم کیو ایم پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ ایجنسیوں کی جماعت ہے۔ افسوس ہے انکے اندھے پن جو الطاف حسین جیسے دیانت دار لیڈر پر پیسوں کے لالج کا الزام لگاتے ہیں۔

خیر انکا کام ہی جھوٹی بہتان تراشی ہے، اور ہمارا کام اللہ سے انکے جھوٹے بہتانوں کے شر سے پناہ مانگنا ہے۔ امین۔

 

putar kha

Voter (50+ posts)
salam to all,

dr. mirza thinks that with his so called well known terrorists gang, at least ppl of karachi know it, "lyari amn committe" ( i should say "lyari terrorists committe", mostly are sindhi and baluch terrorists), can take the control of muhagirs dominanat towns........... but i would say he lives in fool's paradise......the DAKOOO of badin dr. mirza must know this is karachi not his badin....we ppl of karachi not his slaves like ppl of badin..........with the support of police, rangers and sindgi govt. he thinks he will conquer the karachi......keep try and inshAllah it is going to happen,